مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/4/2016

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی کا چھاپہ، بغیر لائسنس جوس،جام، بوتل ،جیلی و کریم تیار کرنے والی فیکٹری سیل، دو افراد گرفتار، مقدمہ درج، مذکورہ فیکٹری سمال انڈسٹری میں عرصہ داراز سے غیر معیاری و مضر صحت جام، گھی وغیر ہ تیار کرکے فروخت کر رہے تھے، اے سی قصور،تفصیلات کے مطابق اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی نے خفیہ اطلاع پرمحکمہ فوڈ اورمیڈیا کے ہمراہ عرصہ داراز سے گرد آلود، کیڑے آلود، غلیظ جگہ پر غیر معیاری و مضر صحت اشیا خورد ونی جعلی جوس، جام، کریم، جیلی،بوتل، وغیرہ تیار کرکے فروخت کرنے والی ورچوئل فوڈانڈسٹری میں چھاپہ مار کر پانچ نمونہ جات حاصل کرکے فیکٹری کو سیل جبکہ منیجر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر قصور شاہ رخ نیازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضر صحت اشیا تیار کرنے والے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں ان کے خلاف سخت آپریشن جاری رہے گا، میڈیا انسانوں کو زہر کھیلانے و پلانے والے کی نشاندہی کرے فوری کاروائی کروں گا، ایسے افراد معافی کے مستحق نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) محلہ باغیچی میںپولیس تھانہ مصطفی آباد کا سرچ آپریشن ،.دو افراد سے ماچس پٹاخہ، ایک نے ناجائز پسٹل جبکہ اشتہاریوں کو پناہ دینے والے دو افراد گرفتار، ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او حاجی عبدالعزیز اور پولیس کی بھاری نفری نے میں انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشن کیا، تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصو صی ہدایات پرڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی عبدالعزیز نے تھانہ مصطفی آباد محلہ باغیچی میں انفارمیشن بیسڈ سرچ آپریشن کرتے ہوئے محمدامین کے قبضہ سے پانچ پیٹیاں ماچس پٹاخہ، عدنان کے قبضہ سے دو پیٹی ماچس پٹاخہ ، ایک شخص سے ناجائز پسٹل جبکہ اشتہاریوں کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126