مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 28/8/2015

Rana Muhammad Shehzad

Rana Muhammad Shehzad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وارڈ نمبر2 سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کروں گا، ہماری وارڈ کے ساتھ عرصہ داراز سے سوتیلی ماں جیسا سلو ک کیا جا رہا ہے، کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے کونسلر میونسپل کمیٹی مصطفی آباد للیانی رانا محمد شہزاد عرف رانا کالا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وارڈ نمبر دو کے ووٹروں کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے، ہم مصطفی آباد شہر میں اپنے ہم خیال گروپ تشکیل دے کر آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے اور مل کر مصطفی آباد کے بنیادی مسائل حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، رانا محمد شہزاد عرف رانا کالا نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں عوام ہمارا ساتھ دیں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد عمران سلفی کو گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب )پنجاب کا نائب صدر بننے پر مبارکباد،ہم امید کرتے ہیں کہ عمران سلفی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے سے زیادہ کام کریں گے ، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کا اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق سنیئر صحافی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کو پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) پنجاب کا نائب صدر بننے پر ا یم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی،ایم پی اے مسلم لیگ ن حاجی نعیم صفدر انصاری،قائد میاں گروپ میاں عبدالخالق،جزل سیکرٹری مسلم لیگ نMYOلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغرعلی،رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل، سینئر نائب صدرپاکستان تحریک انصاف انصافینیز حاجی سیف اللہ قصوری ،رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ، رہنما تحریک انصاف مسزمسعود احمد بھٹی، رہنما تحریک انصاف این اے138حسن علی خان، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ قصور وسیم عباس قادری، سابقہ ٹکٹ ہولڈرپاکستان پیپلزپارٹی پی پی 175سید طیب حسین رضوی ایڈووکیٹ، نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ منیر احمد قصوری، ضلعی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن قصورملک خرم نصراللہ خاں، صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور چوہدری کاشف نیازخاں، سابقہ ناظم رمضان مستانہ، سابقہ ایم این اے مسلم لیگ ن رائو مظہر حیات خاں،جزل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار قصور ریحان چوپڑا، سماجی رہنما فاروق احمد خان، افتخار احمد سندھو ، سیاسی و سماجی رہنما چوہدری طاہریٰسین خاںایڈووکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور عمر فاروق بھٹہ، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن MYOقصور چوہدری طارق سعید، امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے چوہدری یوسف چھینہ،مقامی صحافیوںشاہد عمر،سید اسرار احمد زیدی شاہ، اصغر علی شہزاد، محمد شاہد قادری، بابا طارق مقبول، ڈاکٹر اسلم مختار انصاری، ارشد علی شامی، منیر احمد بھٹی، عبدالقیوم، محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد، سردار ہارون اقبال سندھو، عمر حیات خاں، ارشد علی جوئیہ، حافظ طاہر اقبال، زبیر احمد بھٹی، رانا توقیر احمد،، قیصر عباس، عمر فاروق بھٹہ، محمد سعید، ڈاکٹر رحمت علی، عامر بھٹی، سید محسن شاہ، عبدالرحمان انصاری، عبدالمنان سلفی،شہزاد، مہر عرفان، حاجی غلام قادرکے علاوہ سیاسی و سماجی جاعتوں کے نمائندوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ محمد عمران سلفی پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) پنجاب کا نائب صدر بننے کے بعد صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے، اور صحافیوں کالونی کیلئے اپنے کوششیں تیز کر دیں گے، ہم دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں صحافیوں کے مسائل حل کروانے اور ان کا تحفظ کرنے کی ہمت دے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126