ٹیکسلا کی خبریں 1/8/2016

Syed Ubaid Sabir

Syed Ubaid Sabir

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) صدر آئی ایس ایف تحصیل ٹیکسلا انجینیئر سید عبید صابر نے کہاہے کہ پی پی سات سے مرحوم صدیق خان کے فرزند عمار صدیق خان کابطور امیدوار انتخاب قیادت کا شاندار فیصلہ ہے، آئی ایس ایف کے نوجوان عمار صدیق خان کی کامیابی کے لئے سر توڑ کوششیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا،سید عبید صابر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ عمار صدیق خان کامیاب ہوکر اپنے والد کے فلاحی مشن کو آگے بڑھائیں گے،عمار صدیق خان تعلیم یافتہ اور عوام کا دکھ درد رکھنے والے مشفق انسان ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت کے فیصلہ پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، نوجوان ملک کی تقدیر سنوارنے اور پی ٹی آئی ے ویژن کی تکمیل میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں نوجوانوں کو ایم این اے غلام سرور خان اور ایم پی اے ملک تیمور مسعو د اکبر کی ولولہ انگیز قیادت پر فخر ہے،سیاسی میدان میں قدم رکھنے والے عمار صدیق خان کو نوجوانوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہوگی، آئی ایس ایف کے نوجوان انکی انتخابی مہم میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،انکا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، کرپٹ اور فرسودہ نظام کا خاتمہ اسکا نصب العین ہے،آئی ایس ایف پارٹی کا ہراول دستہ ہے،آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان آواز خلق پارٹی کے چئیرمین سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی محمد فیصل اقبال نے کہا ہے کہ سیاست کوکبھی زریعہ معاش نہیںبنایا ، عوام کی بے لوث خدمت ہمارا نصب العین ہے،،جذبے صادق ہو تو بغیر کسی عہدے اور سرکاری گرانٹ کے بھی عوامی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا جاسکتا ہے،عوام کو درپیش مسائل حل کرنے والوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھا جائے گا،ملک میں وسائل کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سنجیدگی، خلوص نیت اور عملی اقدمات سے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ہوٹل میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کے دوران کیا ، تقریب میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات چئیرمین یو نین کونسل لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان،وائس چئیرمین ملک ارشد،کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ ملک محمود خان،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے صدر راجہ عامر سعید،صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن حافظ اسلم تصدق،جنرل سیکرٹری ملٹری اکاونٹس سی ایم اے واہ کینٹ ملک جاوید اعوان،زیلدار سید ظہیر الحسن شاہ،ملک عارف، حاجی اکرم ،سید شعیب زیدی،ایڈو کے منتظم اعلیٰ سید عبداللہ مسعود،ملک ربنواز،صوفی ملک نواز،حاجی اورنگزیب،راجہ غصنفر،مولانا عبدالقیوم،راجہ قیصر پرویز ، راجہ ملازم، سید اقرار شاہ کاظمی،سید انصار شاہ، حاجی طارق، چاچا خان بہادر ، ملک سعید آف سکھو،جمیل انور، چوہدری سلیم، راجہ بابر، ملک اقدس ، سردار مہتاب اعظم،ریاست زمان،چوہدری وراثت علی شاہ،سمیع عمر،عامر شہزاد،چوہدری فیصل،راجہ مبشر،شبیر گڈو،کے علاوہ عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین یونین کونسل لب ٹھٹو حاجی علی اصغر اعوان نے کہا کہ عظیم ہیں وہ لوگ جو اس مادہ پرستی کے دور میںخدمت انسانیت کے عظیم مشن کی تکمیل میں سرگرداں ہیں فیصل اقبال کا طرہ امتیاز انکی بے لوث عوامی خدمات ہیں،ملک محمود کونسلر کینٹ بورڈ واہ کینٹ کا کہنا تھا کہ فیصل اقبال نے سیاست میں شرافت اور خدمت کو متعارف کرایا،انکی فلاحی خدمت کسی سے پوشیدہ نہیں، صدر پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن حافظ اسلم تصدق نے کہا کہ عوام خدمت کا تسلسل ہو یا محنت کشوں کے حقوق کی بات فیصل اقبال نے ہمیشہ بے لوث کردار ادا کیا،تقریب سے راجہ عامر سعید،سید عبداللہ سعود، مولانا عبدالقیوم ، سید ظہیر الحسن شاہ نے بھی خطاب کیا،نظامت کے فرائض سید اقرار شاہ کاظمی ادا کر رہے تھے،

Eid Milan Parti Taxila

Eid Milan Parti Taxila