زمین ڈاٹ کام نے سپر ہاٹ پراپرٹی کے نام سے نئی پراڈکٹ متعارف کروا دی سرچ کرنا مزید آسان ہوگا

Zameen com

Zameen com

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام نے صارفین کی آسانی کیلئے ایک نئی جدید پراڈکٹ ”سپر ہاٹ پراپرٹی ” کے نام سے متعارف کروائی ہے۔اس کے ذریعے سے عام پراپرٹی کی لسٹوں کے مقابلے میںمشتہرین کو 20گنا زیادہ تک کی مرئیت حاصل ہوگی۔سپر ہاٹ پراپرٹی لسٹنگ سرچ نتائج میں 30دنوں کیلئے سر فہرست رہیں گی۔یہ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی پراڈکٹ ہے کہ جس میں سرچ کرنے والے کو مطلوبہ مکان یا دوکان کی ایچ ڈی ویڈیوز اور ہائی ریزولیشن تصاویر نظر آئیں گی۔

پلاٹس کے حوالے سے سپر ہاٹ پراپرٹی کی لسٹنگ میں اس علاقے کی مشہور نشانیاں اور داخلی اور خارجی راستے دکھائیں جائیں گے ‘ جس سے پلاٹ کی نشاندہی کرنے میں مزید رہنمائی حاصل ہوگی ۔ اس نئی لسٹنگ میں گھروں اور کمرشل عمارتوں کی ایچ ڈی ویڈیوز بنائی جائیں گی جس میں اُن کے اندرونی اور بیرونی خدوخال واضح طور پر نظر آئیں گے۔ ان ویڈیوز سے نہ صرف پراپرٹی کی تلاش میں وقت کم لگے گا بلکہ خریداروں اور سرمایہ کاروں کو بھی فیصلہ کرنے میں بہت آسانی حاصل ہوگی ۔شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ویڈیوز زمین ڈاٹ کام کے اپنے میڈیا ایسوسی ایٹس جدید اور بہترین سہولیات سے لیس سازو سامان سے تیار کریں گے ۔جس سے صارفین جو چیز آن لائن ویب سائٹ پر دیکھیں گے’ حقیقت میں بھی وہی چیز ان کو نظر آئے گی۔

زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ ہم پراپرٹی خریداروں، بیچنے والوں اور سرمایہ کاروں کو جدید ترین تجربات سے مستفید کرتے ہیںتو ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہوتا ہے ۔ سپر ہاٹ پراپرٹی زمین ڈاٹ کام کے کار آمد فیچرز میں ایک اور اضافہ ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ہم رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے لیئے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔

زمین ڈاٹ کام کی بنیاد 2006 میںعلی خان برادرز نے رکھی تھی۔ آج یہ پورٹل پاکستان کا سب سے بڑا اور قابل اعتماد رئیل اسٹیٹ پورٹل ہے۔ ابھی حال ہی میںبنکاک میں ہونے والی کانفرنس پراپرٹی پورٹل واچ میں زمین ڈاٹ کام کا شمار دنیا کی پانچ بہترین پراپرٹی پورٹلز میں کیا گیا ہے۔ اِس وقت پورٹل کو ہر ماہ 35 لاکھ سے زیادہ لوگ وِزٹ کرتے ہیںاور اس کے پاس 650 افراد کی ٹیم ہے ۔ جبکہ اس کے ساتھ10 ہزار ایجنسیز رجسٹرڈ ہیں اور ملک کے 11 بڑے شہروں میں اس کے دفاتر اور30 شہروں میں اس کی موجودگی ہے۔

جاری کردہ : ادارہ تعلقات عامہ ‘ زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ برائے رابطہ : سالار سلیمان (03008567531-03004777607)’ صالحہ نظر(03008404356)