زمین بیچ دو ورنہ ہماری حکومت مفت لے لے گی، کپتان کی میانوالی والوں کو وارننگ

Chairman Pakistan Tehree-e-Insaf

Chairman Pakistan Tehree-e-Insaf

میانوالی (جیوڈیسک) عمران خان پُرامید ہیں کہ پورے ملک میں بہت جلد تحریک انصاف کی حکومت آنے والی ہے ۔ کہتے ہیں حکمرانوں نے اتنا پیسہ جمع کر لیا کہ اب انہیں موت سے بھی ڈر لگتا ہے ۔ انہوں نے میانوالی میں اپنی برادری کو پیار بھری دھمکی بھی لگائی ہے ۔

عمران خان میانوالی میں نمل یونیورسٹی کی تقریب میں پہنچے ، والدین سے خطاب کیا ، بچوں کی بہترین کارکردگی پر اُن کے والدین کو مبارک باد دی ۔ عمران خان کی خواہش ہے کہ یونیورسٹی کے باہر موجود یہ اراضی سٹیڈیم کے لئے دے دی جائے ۔ اس کے لئے انہوں نے اپنی برادری سے بڑے پیار بھرے انداز میں درخواست کی لیکن بات نہ ماننے پر دھمکی بھی دے ڈالی ۔

عمران خان نے ایک بار پھر حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا حکمران پیسہ جمع کرتے ہیں اسی لئے وہ موت سے ڈرتے ہیں ۔ کپتان نے نوجوانوں کو نصیحت کی کہ وہ صرف نوکری کے لئے زندہ نہ رہیں اپنے خوابوں کی تکمیل کریں ۔ انا پرستی سے دور رہیں کیونکہ “انا” کے بت کو توڑنا ہی سب سے بڑے بت کو توڑنا ہے ۔