ملک کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، کمانڈر سدرن کمانڈ عامر ریاض

Amir Riaz

Amir Riaz

کوئٹہ (جیوڈیسک) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اس کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کیونکہ قومیں ہی اپنے مستقبل کے لیے قربانیاں دیتی ہیں۔

قوم کی مدد سے ہی دہشت گردوں کو شکست دیں گے جب کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اس کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی اورنہ ہی پاکستانی قوم کو دبایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان دوبارہ ابھر کر سامنے آیا ہے جب کہ ہمیں اپنا موازنہ اپنے کل سے کرنا ہو گا۔