ملک کے بیشتر حصوں میں سورج آج بھی آگ برسائے گا

Heat

Heat

کراچی (جیوڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملک میں بدھ کے روز سب سے زیادہ گرنے لاڑکانہ اور سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 52 سٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جیکب آباد میں 50.5، تربت، میرپور خاص اور رحیم یار خان میں 50، سبی، سکھر اور شہید بے نظیرآباد میں 49، حیدر آباد میں 48.5، بہاولپور، پڈعیدن، دادو اور روہڑی میں 48، نور پور تھل اور فیصل آباد میں 47 جب کہ لاہور اور راولپنڈی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

حیدر آباد میں گرمی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، اس سے قبل 1986 میں مئی کے مہینے میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا تھا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا لیکن ہوا میں نمی اور کم رفتار کی وجہ سے ہیٹ انڈیکس 41 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا۔