آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 12 میچوں کے فیصلے ہوگئے

Raja Football Tournament

Raja Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری آل کراچی انیس شہید و راجہ شہید یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں شفیع الیون نے مد مقابل مضبوط حریف ینگ حسینی فٹ بال کلب لیاری کو سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں شفیع الیون کی جانب سے عمر نے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ینگ حسینی نے کھیل کے دوران کئی آسان مواقع ضائع کئے ۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میںعمر اسٹار نے پنالٹی ککس پر اظہر اسپورٹس کو ،نوالین محمڈن نے رفاہ عام فٹ بال کلب کو 3-0سے ،نیشنل فائیٹر نے ملیر سٹی کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے ،اُسامہ اسپورٹس نے پنالٹی ککس پر کورنگی نیشنل کو 5-4سے ،خیبر مسلم نے صاحبداد محمڈن کو 1-0سے ،گلشن ملت نے پنالٹی ککس پر ملیر ینگ بوائز کو 5-4 سے ،محفوظ الیون نے کیماڑی یونین کو پنالٹی ککس پر 4-3 سے ،جلال مراد نے کورنگی گرین کو 2-0 سے ،عرفان میموریل نے کھو کھرا پار اسٹار کو 2-0سے ،اصلاح بلوچ نے کوہاٹ اسپورٹس کو 1-0سے اور ملیر یونین نے بلوچ فشر مین کو 1-0سے شکست دیدی ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض شفیع بلوچ،ممتاز شاہ ،سعید بلوچ ،اشرف خان ،شاہ جہاں اور عبدالغنی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر سائیں منیر ،محمد علی ،کوچ موسیٰ ،طارق خان اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔