لنڈی کوتل گیس سلنڈر دھماکہ، ماں سمیت دو بچے زخمی

Gas Cylinders Blast

Gas Cylinders Blast

لنڈی کوتل (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ماں اور دوبچے زخمی ہو گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کےعلاقےخوگاخیل میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئی ماں اور اسکے دو بچے زخمی ہو گئے۔

دھماکے سے کمرے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعے میں زخمی افراد کو تحصیل اسپتال لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے۔