لین ان پاکستان کی بانی تارا عزرا داؤد کی لین ان ادارے کی بانی اور فیس بک کی CFO شرل سینڈبرگ سے ملاقات‎

سلیکون ویلی، کیلیفورنیا (ثناء زاہد) لین ان پاکستان کی بانی تارا عزرا داؤد نے لین ان گلوبل ریجنل لیڈرز کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ لین ان پاکستان کا آغاز جنوری 2016 میں لیڈیز فنڈ کی مدد سے ہوا جس کہ حلقے میں پاکستان بھر سے تقریباً 200 متحرک خواتین نیٹ ورکنگ اور پروفیشنل دوستی اور کیریئر کی ترقی میں ایک دوسرے کی معاونت کرنے کے لئے موجود ہوتی ہیں۔ شرل سینڈبرگ جو کہ لین ان کتب کی مصنف اورلین ان تحریک کی بانی ہیں، نے لین ان پاکستان کے آغاز کے بارے میں اپنے ذاتی فیس بک پیج پر لکھا اور پھر تارا عزرا داؤد کو لین ان کی سالانہ ملاقات پر سلیکون ویلی اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی نجی گھرعشائیے پر بھی مدعو کیا۔” شرل کا لین ان پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ، پھر اس کے بعد ذاتی دعوت نامے کا موصول ہونا اور ان کے گھر رات کے کھانے کے لئے مدعو ہونا، بہت ہی اعزاز اور عزت کی بات ہے۔ یہ میرے لئے ایک بہت خاص تجربہ تھا،”محترمہ داود نے بیان میں کہا ،”ہم نے پاکستان میں گزشتہ سال لین ان کے شروع کیے گئے حلقوں پراب مزید 100 حلقے تعمیر کرنے اور لین ان کی عالمی کمیونٹی کے کئی اراکین جس میں ‎رہنما اور شراکت دار شامل ہیں، دونوں کو پاکستان مدعو کرنے اور لین ان پاکستان کے اس سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہونے کی توقع کرتے ہیں”۔لین ان کو پاکستان لانے سے ان پاکستانی خواتین کو بہت سے عظیم مواقع حاصل ہوںگے اور امداد فراہم ہوگی جنھیں اپنے کیریئر کو تعمیر کرنے کی جستجو ہے ۔لین ان پاکستان تمام پاکستانیوں کے لیے ہے اور ہر شخص اس کو جائن کرنے کے لئے اس ویب سائٹ پر رجسٹر کر سکتا ہے www.leaninpakistan.org ۔ اگرچہ یہ ایک خاتون کی زیر قیادت تحریک ہے لیکن کئی کامیاب مرد حضرات بھی لین ان کا ساتھ دینے کہ لیے”لین ان ٹوگیدر” کی مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔

Lean in Group Photo

Lean in Group Photo

Sheryl and Tara

Sheryl and Tara

Sheryl and Tara

Sheryl and Tara

Sheryl and Tara

Sheryl and Tara

Training Sessions at Facebook

Training Sessions at Facebook