لاڑکانہ میں ڈمپر مسافر وین پر الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

Accident

Accident

لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں ڈمپر مسافر وین پر الٹ گیا، حادثے میں دو بچوں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق میرو خان چوک کے مقام پر ڈمپر مسافر وین پر الٹ گیا، ریسکیو نے بروقت کارروائی کر کے دو بچوں اور مسافر وین کے ڈرائیور سمیت 4 افراد کی لاشیں اور 10 زخمیوں کو نکال لیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں۔