لاڑکانہ میں شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث حاملہ خاتون جاں بحق

Protest

Protest

لاڑکانہ : لاڑکانہ میں شیخ زید اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینا غفلت کے باعث حاملہ خاتون جانبحق ۔ واقعے خلاف خیرپور ناتھن شاہ میں خاتون کے ورثا اور جے یو آئے کی طرف سے ریلی نکال کر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقعے پر جانبحق ہونے والی حاملہ خاتون رابعہ سانبھل کے شوہر خادم سانبھل نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ روز قبل میں اپنی بیوی کو شیخ زید اسپتال لے کر پہنچا تو ڈاکٹر شازیہ کھوسو اور دیگر نے دھکے دے کر باہر نکال دیا۔

جس کے بعد چھ گھنٹے تک اپنی بیوی کو لے کر لاڑکانہ شہر گھومتا رہا۔ اور بل آخر وقت پر علاج نہ ہونے کی صورت میں میری بیوی بچے سمیت اپنی جان دے بیٹھیں۔

دوسری طرف جے یو آئے رہنما مولانا محمد انور کوہارو نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔مظاہرین نے سپریم کورٹ آف پاکستان، سندھ ہائے کورٹ ، آئے جی سندھ اور ایس ایس پی دادو ڈاکٹر شازیہ کھوسو خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

03152515800