لاس ویگاس : برٹش ایئرویز کی پرواز بی747 میں بم کی اطلاع

American Airlines

American Airlines

لاس ویگاس (جیوڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز میں بم کی اطلاع کے بعد جہاز کو کینیڈا کے مونٹریال ایئر پورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق برٹش ایئرویز کی پرواز بی747 امریکی شہر لاس ویگاس سے لندن جارہی تھی۔ طیارے میں عملے کے 16ارکان سمیت 328مسافر سوار تھے۔ بم کی اطلاع پر طیارے نے کینیڈا کے مونٹریال ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

برٹش ایئر ویز حکام نے طیارے میں بم کی دھمکی کی تصدیق نہیں کی، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ تمام مسافروں کو مونٹریال ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔ کینیڈین پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔