لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل ضلع لاہور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

Lahore

Lahore

لاہور : مخلوق خدا کی بے لوث خدمت میں اپنی مدد آپ کے تحت مصروف عمل لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل ضلع لاہور کے زیر اہتمام غریب اور نادار و بے سہارا افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فری میڈیکل کیمپ 10 مئی بروز اتوار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوارڈینٹر پیر سید احمد ندیم شاہ کی رہائش گاہ 102 بی بلاک قذافی پارک نزد دلا بھٹی چوک گلشن راوی میں لگایا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن ضلع لاہور کی مرکزی باڈی کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں فائونڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل ڈاکٹرز ونگ کے ٹیم مریضوں کا فری جنرل چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی جائینگی جبکہ امراض نسواں مریضوں کیلئے لیڈی گائناکالوجسٹ فری چیک اپ اور ادویات فراہم کرنے کی خدمات سرانجام دیں گے۔میڈیکل کیمپ اتوار کی صبح 11بجے سے دوپہر 2بجے جاری رہے گا۔

عبدالرشید قادری (میڈیا سیکرٹری )
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076