گزشتہ مالی سال میں مالیاتی خسارہ 1863 ارب روپے رہا

Financial Deficit

Financial Deficit

کراچی (جیوڈیسک) مالیاتی خسارہ چار سال کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، وزارت خزانہ کے مطابق گذشتہ مالی سال مالیاتی خسارہ 1863 ارب روپے رہا، وزارت خزانہ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 17-2016 میں مالیاتی خسارہ چار سال کی بلند ترین سطح 1863 ارب روپے تک پہنچ گیا جو جی ڈی پی کا 5 اعشاریہ 8 فیصد بنتا ہے۔

گذشتہ مالی سال دفاعی اخراجات 17 فیصد اضافے سے 888 ارب روپے رہے جبکہ قرض اور سود کی مد میں کی جانے والی ادائیگیاں 7 فیصد اضافے سے 1348 ارب روپے تک پہنچ گئیں ۔ اس سے قبل مالی سال 13-2012 میں مالیاتی خسارہ 1833 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا جو اس وقت کی جی ڈی پی کے 8 فیصد کے برابر تھا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو مالیاتی خسارے میں کمی کے لئے برآمدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ درآمدات میں کمی اور حکومتی اخراجات میں کٹوتی کی اشد ضرورت ہے ۔