گذشتہ ماہ کے دوران حادثات اور ہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی کارگردگی مثالی رہی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخو پورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) گذشتہ ماہ کے دوران حادثات اور ہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی کارگردگی مثالی رہی، ریسکیو 1122 شیخوپورہ کو مجموعی طور پر 16642 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1536 ایمرجنسی کی کالز تھیں۔

دیگر رپورٹ ہونے والے واقعا ت میں 634 روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 731میڈیکل ایمرجنسی ،23 فائر ایمرجنسی، 38کرائم کیسز کے علاوہ ڈوبنے کے 02 جبکہ عمارتیں گرنے کے 03 واقعات اور 105 متفرق حادثات شامل ہیں۔

رپورٹ ہونے والے واقعات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ماہِ مارچ کے دوران مجموعی طور پر 1624لوگوں کو ریسکیو کیا اورابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد1405مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122شیخوپورہ انجینئر رانا اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کے تمام اہلکار عوام کی سہولت کے لئے ہر وقت میسر ہیں ریسکیو عوام کا ادارہ ہے اور مشکل وقت میںعوام کی سہولت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔