مرحوم محمد صدیق خان کی رسم قل کی دعائیہ تقریب ان کے آبائی گاوں میں ادا کی جائے گی

Pind Noshri

Pind Noshri

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک اانصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مرحوم محمد صدیق خان کی رسم قل کے سلسلے میں دعا ئیہ تقریب بروز جمعرات 23 جون کو ان کے آبائی گاوں پنڈ نوشہری میں ادا کی جائے گی،محمد صدیق خان کے بڑے بھائی پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان، سابق رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سات شفیق خان نے پی ٹی اائی کے کارکنان ، دوست احباب اور حلقہ عوام سے رسم قل میں شرکت کی اپیل کی ہے۔۔

رسم قل میں پیر آف گولڑہ شریف خصوصی شرکت کریں گے، تمام دن مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے مرد خواتین کی جانب سے قران خوانی کا سلسلہ جاری رہے گا،ساڑھے پانچ بجے دعا ہوگی۔۔۔