شاہانہ طرزِ زندگی کے الزامات: طیب اردگان کی مستعفی ہونے کی پیشکش

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

انقرہ (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کے قائد کی جانب سے خود پر لگائے گئے شاہانہ ٹھاٹ باٹھ کے الزامات ثابت ہونے پر مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر قائد حزب اختلاف ان کے نئے محل میں ٹوائیلٹ کی ایک بھی سونے کی سیٹ ثابت کر دیں تو وہ عہدہ چھوڑ دیں گے۔

ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے لیڈر کمال قلیچ دار اوغلو نے 7 جون کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے لیے مہم کے دوران اپنی تقریروں میں متعدد مرتبہ صدر اردگان پر شاہانہ رہن سہن اختیار کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔