قانون توہین رسالت کیخلاف سازشیں برداشت نہیں کی جائیں گی، مفتی محمد نعیم

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت جامعہ بنوریہ عالمیہ میںعالمی تحفظ ختم نبوت ضلع غربی کے زیر اہتمام تقریری مقابلہ بعنوان عقیدہ حیات عیسی وظہور مہدی منعقد کیا گیا،تقریری مقابلے کے اختتام پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے اپنے خطاب میں کہاکہ عالمی مجلس ختم نبوت کی جانب سے تقریری مقابلوں کے انعقاد خوش آیند ہے۔

اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے نہ صرف ختم نبوت کے عقیدے کی ترویج ہوگی بلکہ طلبہ کی تقریری صلاحیتوں میں بھی نکھار پید اہوگااور نسل نو قادیانی لابی کی جانب سے سازشوں سے بھی واقفیت حاصل کرے گی ، انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں قادیانی اسلام مخالف لابیوں سے مل کر وطن عزیز کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، انہوںنے کہاکہ قانون توہین رسالت کیخلاف سازشیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ختم نبوت پاکستان مولانامحمد اکرم طوفانی ،امریکا سے آئے ہوئے محقق عالم دین مولانا حافظ محمد اقبال نے کہاخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت تمام مکاتب فکر کا پلیٹ فارم ہے،جس نے ہر دور میں بلاتفریق عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا ہے اور کرتے رہیں گے، انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں اس وقت قادیانی اسلام کے لبادے میں نومسلموں کے عقائد کو برباد کرنے میں مصروف ہیں تو دوسری جانب پاکستان کیخلاف مختلف سازشوں کے ذریعے نقصان پہنچارہے ہیں ،ا نہوںنے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔

اس میں سیکولرازم کی کوئی گنجائش نہیں ملک کو سیکولرازم کی طرف لیجاکر قادیانی لابی اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہے ، انہوںنے کہاکہ پاکستان کے آئین کیخلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی قانون توہین رسالت کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والے سیکولر نہیں بلکہ قادیانی یا ان کے نمک خوردہ ہیں حکومت پاکستان قادیانیوں کے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈوں اور سازشوں کوبے نقاب کرے۔

اس موقع پر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالحئی مطمئن،مولانا شفیق الرحمن ہزاروی،مولانا محمد نذیر کاغانی،مولاناعزیزالرحمن عظیمی،مولانا محمد جہان یعقوب اور مولانامحمد عقیل قریشی نے بھی خطاب کیا،جبکہ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں مولانا مفتی سیف اللہ جمیل،مفتی فیض الحق،مولانا عنایت اللہ عادل،مولانا قاری سلطان احمداور مولانا آفتاب الحق نے انعامات تقسیم کیے۔مقابلے کے اختتام پر شرکاء میں دارالتصنیف جامعہ بنوریہ عالمیہ کی جانب سے ختم نبوت کے موضوع پر کتابچے بھی تقسیم کیے گئے۔