ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ محمد اسلم فیضی

Layyah

Layyah

لیہ : محلہ نور آباد میں کامران چشتی کے مکان پر انجمن غلامان حسنینیہ کے زیر اہتمام منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اسلم فیضی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صدارت ہیر سید سبط الحسنین شاہ گیلانی نے کی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ غلام محمدباروی اورحافظ عبدالحمیدچشتی نے حاصل کی۔عمران بریال، صائم علی، عبدالرشید، شیخ کاشف، محمدصدیق پرہار، شیخ رحمت اللہ،کامران چشتی اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔سرفرازاقبال نے نقابت کے فرائض ادا کیے۔

علامہ محمداسلم فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدارانبیاء صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس کی حفاظت ہمیں جان سے بڑھ کرعزیز ہے۔ ناموس رسالت کے قانون میں ترمیم کی کوششیں کی جارہی ہیں جوکبھی کامیاب نہیں ہوں گی ۔انہوںنے کہا کہ عالمی سطح پرتوہین انبیاء علیہم السلام کاقانون منظورہونا چاہیے۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے انسانوںکوانسانیت کادرس دیا۔جان کے دشمنوںکوایک دوسرے کادوست بنادیا۔زندگی گزارنے کے سنہری اصول سکھائے۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔