یہ قانون سازی جمہوری اقدار اور آئین کی خلاف ورزی ہے: شاہ محمود قریشی

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا گھمنڈ حکومت پر غالب ہے۔

کیا آپ اپنے بھائی پر بھی یقین نہیں کر سکتے؟ کیا چودھری نثار علی خان جیسے سینیئر ممبر پر بھی اعتبار نہیں کر سکتے؟ کیا ن لیگ میں کوئی ایس شخصیت نہیں جو 62، 63 پر پورا اترے؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون سازی جمہوری اقدار اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اس بل سے تصادم پیدا ہوا ہے۔ تصادم کی طرف جا کر جمہوریت کی خدمت نہیں کر سکتے۔

شاہ محمود قریشی کے خطاب کے دوران حکومتی بنچوں سے شور شرابہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ آج ان کو چابی لگی ہے، اس لیے بول رہے ہیں۔ جمہوریت میں کم از کم سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے بہت سارے چاہنے والے حکومتی صفوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

طاقت کا نشہ اور آپ آج سننا نہیں چاہتے۔ آپ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں، وہ قانون سے متصادم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بل اپوزیشن کا مشترکہ ہے۔ ہم اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ اگر کوئی ممبر پارلیمنٹ بننے کی اہلیت نہیں رکھتا تو وہ کیسے پارٹی صدر بن سکتا ہے۔