شریعت پر عمل نہ کرنیوالے عاملین ایمان کی بربادی کا سبب ہیں: صوفی مسعود احمد

Tazeem Mashaikh Uzzam

Tazeem Mashaikh Uzzam

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور دور حاضر کے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعود احمد صدیقی کہا کہ روحانیت میں بلند مراتب کے حصول میں رزق حرام بہت بڑی رکاوٹ ہے، راہ حق کا سالک کبھی کرپٹ اور جھوٹا نہیں ہو سکتا کیونکہ رزق حلال سے اللہ و رسول ۖ کی بارگاہ اقدس میں مراتب بلند ہوتے ہیں جبکہ رزق حرام سے تباہی وبربادی ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وار تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ شریعت مطہرہ پر عمل نہ کرنیوالے عاملین ایمان کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں۔

لوگ جعلی عاملوں کے پاس جاکراپنا ایمان بربادنہ کریںجو شخص خود ہی بے نمازی ،جھوٹا ،حرص وہوس اوردولت کا پجاری ہو وہ اللہ تعالیٰ کا ولی کیسے ہوسکتاہے؟لوگ ایسے شیطان صفت لوگوںکے پاس جانے سے خود بھی بچیں اور خواتین کو بھی سختی سے منع کریں۔صحیح عقیدے کاعطاہوجانا دنیا وآخرت میں بہت بڑا انعام خداوندی ہے، اختتام پر ملکی سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیںاور حاضرین میں خصوصی لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0321-9424047