معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر انتقال کر گئیں

Asma Jehangir

Asma Jehangir

لاہور (جیوڈیسک) معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں ںے قانون کے شعبے میں قدم رکھا اور اپنی مسلسل جدوجہد سے سپریم کورٹ بار کی صدارت کے منصب پر فائز ہوئیں۔

انہوں نے 1978 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا۔ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے بانیوں میں شمار کی جاتی تھیں۔ عاصمہ جہانگیر کو 1995 میں مارٹن انالز اور 2010 ء میں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ، اعتزاز احسن ،چیف الیکشن کمشنر ، خورشید قصوری ، مریم نواز سمیت دیگر اہم شخصیات نے عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔