لیہ، کروڑ لعل عیسن کی خبریں 5/11/2016

Conference

Conference

کروڑ لعل عیسن : گمشدہ بچہ ملنے پر پٹرولنگ پولیس کے انچارج نے والدین کے سپرد کر دیا ۔تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے انچارج محمد جمیل اے ایس آئی نے بتایا کہ چار روز قبل گشت کے دوران ہمیں لاوارث بچہ ملا جس کی عمر سا ت سال تھی ،مساجد میں اعلانات کرائے تاہم بچے کے لواحقین کا کوئی سراغ نہ ملا ،سات سالہ بچے کے گمشدگی کے پمفلٹ چھپوا کر ٹرانسپورٹرز وشہریوں میں تقسیم کرائے تو وہ پمفلٹ بچے کے والدین تک جا پہنچا تو والدین نے رابطہ کیا اور پٹرولنگ چیک پوسٹ سامٹیہ موڑ پر پہنچ گئے ساری معلومات اور تصدیق کے بعد سات سالہ محمد وقار کو اس کے والد غلام رسول کے سپرد کر دیا جو کوٹ سلطان کے رہائشی تھے گمشدہ بچے بازیابی پر والدین خوشی سے مڈھال ہو گئے اور انہوں نے پٹرولنگ پولیس کے انچارج محمد جمیل و دیگر اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ،کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ہم غلام در غلام قوم ہیں۔میرٹ کی بجائے فقہ زبان اور قومیت کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی میں غنڈا یا بدمعاش نہیں لیکن لوگوں کے لیے جدوجہد کر رہا ہوں اس لیے کئی مرتبہ بیوروکریسی کے افسران سے جھڑپے ہوئیں ضلع لیہ پسماندہ ضلع ہے،آراکین اسمبلی نے اس کے لئے کچھ نہیں کیا پیپلزپارٹی کا کرپشن پر مک مکا ہے عمران خان کو عوام میں آنا چاہیے تھا،وہ گیدڑ بن کر بنی گالا بیٹھا رہا ،عمران خان سے شکوہ نہیں لیکن اُس کے ساتھ مافیا کام خراب کر رہی ہے۔اگر ہم آج بیدار نہ ہوئے تو نصل در نصل غلامی ہمارا مقدر بن جائے گی ، عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے سماجی رہنما عبدالستار کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سے نکلنے والی گیس انڈیا کے بارڈر پر پہنچا دی گئی مگر کروڑ لعل عیسن،لیہ ،راجن پور،مظفر گڑھ،لودھراں و دیگر قریبی اضلاع کو محروم رکھا گیا ،عوامی فلاح وبہود کے نام پر شروع کیے جانے والے منصوبے عام آدمی کی زندگی میں ایک فیصد بھی بہتری نہ لا سکے ،سیاستدانوں نے ملک وقوم کو دینے کی بجائے اپنی تجوریاں بھریں حکومت غریب عوام کے وسائل ان کی صحت و تعلیم پر خرچ کرنے کی بجائے عیاشیوں پر خرچ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ مخصوص طبقہ ستر سال سے ملک پر حکمرانی کر کے سرعام لوٹ گھسوٹ کر رہا ہے اور میاں بردران کی حکومت اپنی مدت میں عوام کو چکموں کے سوا کچھ نہیں دے رہی ،عدالتیں اور تھانے عام آدمی کے مسائل کو ترجیح نہیں دے رہے جس سے ملک خونی انقلاب کی طرف گامزن ہے ،2نومبر کے دھرنے کے متعلق جمشید دستی کا کہنا تھاکہ عمران خان اپنے ساتھ خود ہاتھ کر گئے کھیل اور سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے 2نومبر کاجلسہ شیخ رشید ایڈوانس میں جیت گئے عمران خان کی غلطیوں کی وجہ سے موجودہ حکومت مضبوط ہوتی جا رہی ہے عمران خان خود مخلص ہیں لیکن مسترد شدہ لوگوں کو پارٹی میں شامل کر کے پارٹی کو کمزور بنایا ،لیہ میں دیکھ لیں کہ ماضی میں عوام کا خون چوسنے والے تحریک انصاف کا حصہ بن گئے عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ پارٹی میں نئے لوگوں کو شامل کرتے عمران خان کے پیچھے کوئی طاقت ہے جو اسے استعمال کر رہی ہے لیہ ودیگر اضلاع میں سرکاری سطح پر منعقد کرائی جانے والی جیپ ریلی پر جمشید دستی نے کہا کہ میلے ہماری ثقافت ہیں لیکن خوشی اور ثقافت ترقی یافتہ ممالک میں ہوتے ہیں ملک بحرانوں کا شکار ہے جیب ریلی پر غریب آدمی کا کوئی فائدہ نہیں ،ریلی میں شرکت کرنے والے وزراء ہیں اور انعامات بھی صاحب حثیت لوگوں کو دیے جائیں گے ،غریب بیٹوں کو حوس کانشانہ بنایا جا رہا ہے ممبران اسمبلی وہاں تو نہیں پہنچے لیکن جیپ ریلی پر روزانہ حاضری دیتے ہیں موجودہ حالات میں عوامی پیسے کو یوں اڑانا غریب عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے جمشید دستی نے مزید کہا کہ عنقریب کروڑ لعل عیسن کی عوام کو فری بس سروس سے مستفید کیا جائے گا میری اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ کروڑ لعل عیسن و دیگر جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سوئی کیس کے منصوبے فراہم کیے جائیں جمشید دستی کی کروڑ آمد پر لیگیوں کے پائوں لڑگھڑا گئے سوئی گیس منصوبے کی فراہمی پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم کو دی جانے والی درخواستیں دستی کو پیش کر دیں جس پر جمشید دستی نے پیر صاحبزداہ فیض الحسن کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے فنانس سیکرٹری صابر عطاء تہیم ،سردار امان اللہ جعفر،اسحاق خان دستی،سہیل اختر غوری،حافظ سعیدی،ملک سعید جوتہ ، ملک ذوالفقار اولکھ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، ڈاکٹر احسان الہی ،،عبدالروف گجر ایڈوکیٹ،ملک سعید سامٹیہ ایڈوکیٹ، ظفر اقبال خان گرمانی ایڈوکیٹ ،حامد معصومی،اظہار الحق،شوکت خان،محمد اقبال بزدار سمیت کثیر تعداد میں شہری بھی شریک تھے۔

ظہور احمد خان بزدار کروڑ لعل عیسن