لیہ کی خبریں 24/4/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار) ملک بھر میں آج رات جشن معراج مصطفی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ملک بھر کی طرح لیہ شہر کی اکثر مساجد میں آج رات شب معراج کے موقع پر محافل شب معراج و نعت کا انعقاد کیا جائے گا۔ان محافل میں علماء کرام واقعہ معراج بیان کریں گے۔نعت خواں حضرات ہدیہ نعت پیش کریں گے۔آج کی رات سرکاردوجہاں کواللہ تعالیٰ نے لامکاںپرمعراج کرائی اوراپنے دیدارسے سرفرازفرمایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ(محمدصدیق پرہار)علماء کرام شادی آسان کروتحریک کاساتھ دیتے ہوئے عوام کوشادیاں سادگی سے کرنے کی ترغیب دیں ۔ان خیالات کااظہارمیلادکمیٹی سگ حسنینیہ کے سربراہ علامہ سعیداحمدباروی المعروف حافظ غلام محمدباروی نے شادی آسان کروتحریک کے بانی محمدصدیق پرہارسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔علامہ سعیداحمدباروی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فضول رسموں اورغیرضروری اخراجات کی وجہ سے غریب توغریب متوسط طبقہ کے لیے بھی شادیاںکرنامشکل ہوچکاہے۔انہوںنے کہا کہ میلادکمیٹی سگ حسنینیہ شادی آسان کروتحریک کی بھرپورحمایت کااعلان کرتی ہے۔انہوںنے تحریک کوکامیاب بنانے کے لیے شادی آسان کروتحریک کے بانی کواپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔انہوںبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کاپیغام عام کردو عمل کرنے کی توفیق اللہ تعالیٰ دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( محمدصدیق پرہار )حکومت پنجاب کم ترقی یافتہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر اربوں روپے کی لاگت سے لانگ و شارٹ ٹرم ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پسماندہ علاقو ں میں ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کروارہی ہے۔یہ بات صوبائی وزیراقدامات براے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے موضع خان والا یونین کونسل بیٹ وساوا شمالی ڈیرہ رمضان رتا میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے رابطہ سڑکا ت کی تعمیر ومرمت ،حفاظتی بندوں کی بہتری ،صحت ،تعلیم ،زراعت ،لائیو سٹاک کے ان علاقوں میں مزید بہتری کے لیے ترقیا تی پراجیکٹس کے لیے کام کیا جارہا ہے اور صحت ایسی بنیادی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے دیہی مراکز صحت کو مزید فعال بنایا جارہا ہے۔اس موقع پروائس چیئرمین ضلع کونسل نو رمحبوب میلوانہ،حسنین خان تنگوانی،مجید خان تنگوانی ،حاجی کریم بخش کارلو،لال خان دستی ،رب نواز گورمانی ،مہر سعید اچلانہ،اشفاق اعوان کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجو د تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار )گند م خریداری مہم کے دوران کاشت کاروں کو تما م دستیاب وسائل بروئے کار لاکر سہولیات فراہم کی جائیں اور بار دانہ کی منصفانہ تقسیم کے لیے میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروے کار لائے جائیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سیکرٹری خوراک پنجاب شوکت علی کے ہمراہ محکمہ خواراک کی گندم خریداری مراکز حیدر شاہ وکروڑ لعل عیسن کے معائنہ کے موقع کہی ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری ذوالفقار، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر رانا محمد اشرف و اے سی کروڑ محمد تنویر یزداںنے سیکرٹری خوراک اورڈپٹی کمشنرکو بریفنگ کے دوران بتایاکہ ضلع لیہ میںمحکمہ خوراک کے تحت 9لاکھ 20ہزار گندم خریدار ی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے او ر کاشت کاروں کو 9 خریداری مراکز سے باردانہ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ، کاشت کاروں کے لیے سایہ ،بیٹھنے کے لیے کرسیاں ،پینے کے لیے ٹھنڈا پانی کاانتظام بھی کیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مجموعی طوپر انتظاما ت کو تسلی بخش قرار دیا اور سنٹرز پر تعینات پر کوراڈی نیٹر ،ریونیوکے عملہ کو موثر مانیٹرنگ کی ضرورت پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( محمدصدیق پرہار )حکومت پنجاب نے ضلع لیہ میں اشیائے خور د نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور ذخیرہ اندوزی و گراں فروشی کے سدباب کے لیے 11رکنی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر ،ڈی پی او ،اے ڈی سی آر ،اے ڈی سی جنرل ،اسسٹنٹ کمشنرزلیہ،کروڑاورچوبارہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک،ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائزز اور ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ پر مشتمل ہوگی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی ضلع بھر میں خصوصا ً رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد میں اشیاے خورد نوش کی پڑتا ل کرئے گی اور مصنوعی مہنگائی ،ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کرنے کی مجاز ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار )اسسٹنٹ کمشنر لیہ محمد عابدکلیار نے پاسکو کے تحت گندم خریداری مرکز جمن شاہ ، حافظ آبادکا معائنہ کیا اور کاشت کاروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سنٹر انچارج فاروق احمد نے بتایا کہ پاسکو کے تحت 15خریداری سنٹرز پر 6لاکھ بوری سے زائد گندم خریدنے کا عمل مکمل کیا جارہا ہے ۔جس کے لیے بار دانہ تمام سنٹرز پر بجھوایا دیا گیا ہے اور ڈی جی ایم پاسکو لیہ میجر(ر) سہیل احمد کی زیر نگرانی خریداری آپریشن مکمل ہوگااور کاشت کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔