لیہ کی سیاسہ ڈائری

Jafir Muzzamil

Jafir Muzzamil

تحریر : طارق پہاڑ
لیہ ضلع کونسل لیہ کی چئیمین شپ کے لئے ممبران اسمبلی میں پنجہ آزمائی، اگلے چند روز میں اہم فیصلے متوقع میونسپل کمیٹی کروڑ اور چوک اعظم میں PTIکے چئیر مین بننے کے امکانات روشن ،صوبائی قیادت کا آراکین اسمبلی کو لاہور طلب کر کے مخصوص نشستوں پر اتفاقق رائے قائم کرنے کی ہدایت چئیرمین شپ کا فیصلہ نہ ہو سکا،ضلع کونسل کی چئیر مین شپ کے لئے صاحبزادہ محبوب الحسن سید جعفر مزمل،مہر سید اچلانہ،ملک عبدالسلام اولکھ ن لیگ کے امیدواروں میں شامل جبکہ سردار محی الدین خان سیہڑ PTI،PPPاور جماعت اسلامی کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

بلدیاتی قوانین میں 4بڑی تبدیلیاں متناسب نمائندگی کا قانون لاگو آزاد ممبران پر سیاسی پارٹی جو ائن کرنے کی پابندی عائد ،قسمت آزمائی کے لئے بڑے بڑے چہرے میدان میں کود پڑے ضلع کونسل کی 18مخصوص نشستوں جن میں خواتین کی11ٹیکنو کریٹ کی 2،اقلیت کی2،کسان مزدور کی 2،یوتھ کی ایک نشست پر،57اُمیدواروں نے درخواستیں جمع کرا دیں،سابق MNAو ضلع ناظم غلام حیدر تھند بھی ٹکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار۔خواتین کی نشستوں پر 21،مزدور کسان کی سیٹوں پر7،یوتھ کے لئے 5اقلیت کی نشستوں پر 10اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 8امیدواروں کی درخواستیں جمع،لیگی قیادت نے بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے سرجوڑ لئے۔

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعلان کے بعد قسمت آزمائی کے لئے بڑے بڑے چہرے میدان کود پڑے جس میں سابق ضلو ناظم ملک غلام حیدر تھند،احمد علی اولکھ کے بھائی عبدالسلام اولکھ اور سجاد بن قاسم ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں،سرکاری ریکارڈ کے مطابق اب تک خواتین کی نشستوں پر 21،مزدور کسان کی سیٹوں پر7،یوتھ کے لئے 5 ،اقلیت کی نشستوں پر 10اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 8امیدواروں درخواستیں جمع کرا دی گئی ہیں۔

MAN Saqlain Bukhari

MAN Saqlain Bukhari

جبکہ لیہ میونسپلٹی میں خواتین کی نشستوں پر 10ورکر کی نشست پر 7یوتھ کی ایک سیٹ کے لئے6،اقلیت کے لئے 3،کُل 26درخواستیں سامنے آئی ہیں۔ضلع کونسل لیہ کی ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں کے سامنے آنے والے امیدواروں میں سابق ضلع ناظم ملک غلام حیدر تھند اُن کے بھانجے خا لد مسعود تھند،چوہدری ظفر اقبال،محمد اکرم،قاسم بن سجاد تنگوانی،چوہدری زاہد عزیز گجر،اور محمد سعید اللّہ شامل ہیں۔خواتین کی نشست پر طاہرہ پروین،آسیہ پروین،غلام سغرہ،امیر بیگم،شگفتہ حسن کنجال،سغرہ بی بی،انوری مجید،شمائلہ نسیم،سائرہ راحیل،پروین بی بی،بلقیس بی بی،ارشاد بی بی،PTIکی سوبیہ شاہین،سوبیہ انعام،دیبہ حمید،اقبال مائی،سغرہ بتول،نادیہ پروین،ظفرین بانو،پروین اختر،اور حلیمہ ناز،یوتھ کی سیٹ پر تصور عباس،کوثر حسین،غلام سندانی ولد مقبول تھند،ریاض حسین اور محمد عرفان کسان مزدور کی سیٹوں پر،محسن سبطین،محمد فرخ اسماعیل،غلام یاسین،صادق حسین،محمد جنید خان،محمد حاکم،جبکہ اقلیتوں کے مخصوص نشستوں کے لئے ناضر سوہن،ندیم مسیح،اندر ریاض،شہزاد گل،بشیر مسیح،سئمیوئل نوید،یوسف بھٹی،منور گل،سلیم شہزاد،انتھونی محبوب،اور عرفان مسیح کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

تین لیگی ممبر ان اسمبلی MNAسید ثقلین شاہ بخاری ایم پی اے اعجاز اچلانہ،چوہدری اشفاق احمدکے درمیان ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی لیہ کی چئیرمین شپ کے لئے تقسیم پر مشاورت کا عمل جاری ہے،لیگیMNAسید ثقلین شاہ بخاری ،سید جعفر مزمل بخاری جبکہ مہر اعجاز اچلانہ اپنے کزن سعید اچلانہکو ضلع چئیر مین شپ کے لئے نامزد کرانا چاہتے ہیں جبکہ چوہدری اشفاق MPAمیونسپل کمیٹی لیہ کی چئیرمین شپ کے لئے حافظ جمیل یا ساجد محمود جھارا کو نامزد کرانا چاہتے ہیں۔

اسی طرحMPAقیصر خان مگسی MNAصاحبزادہ فیض الحسن ضلعی چئیرمین بنوانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں سابق صوبائی وزیر ملک ااحمد علی اولکھ اپنے بھائی عمر علی اولکھ یا عبدالسلام اولکھ کو چئیر مین بنوانے کے لئے تخت لاہور کے آرڈر کے انتظار میں ہیں، میونسپل کمیٹی کروڑ کے کُل 13ممبران میں سے MPAعبدالمجید نیازی اور اطہر مقبول کے درمیان محادہ کے بعد 8کونسلر وں نے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کر لیا اور یہان پرPTIکا چئیرمین بنائے جانے کے امکانات روشن ہیں۔

Mahar Saeed Achlana UC 7 Kot Sultan

Mahar Saeed Achlana UC 7 Kot Sultan

جبکہ ملک احمد علی اولکھ کے کونسلر بیٹے ملک عثمان اولکھ سمیت4افراد اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔دوسری جانب چئیرمین شپ ضلع کونسل لیہ اپو زیشن اتحاد سامنے آگیا،PTI،PPP،جماعت اسلامی متفقہ امیدوار سامنے لانے کپر متفق،سردار بہرام خان ہاؤس پر ضلع بھرکی اپوزیشن جماعتوں کے عمائدین کے اجلاس کا انکشاف،ن لیگ کے اراکین اسمبلی اور تنظیمی رہنماتین حصوں میں تقسیم ہو گئے،پاکستان مسلم لیگ ممی گروپنگ کیساتھ اپوزیشن سیاسی جماعتیں بھی حرکت میں آگئیں۔

گزشتہ روز بہرام خان ہاؤس پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا اجلاس ہو اطلاع کے مطابق اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے سردار بہادر خان ،سابق ایم این اے ملک نیاز احمد ،پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار شہاب الدین خان اور جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے چوہدری اصغر علی گجر سمیت دیگر سر کردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں چئیرمین ضلع کونسل کا امیدوار متفقہ طور پر سامنے لانے پر اصولی اتفاق کر لیا گیا،اگر مسلم لیگی قیادت نے اتفاق کے رائے قائم نہ کیا تو ن لیگی آراکین کے تقسیم ہو جانے سے ضلع کونسل لیہ اپ سیٹ ہونے کے بھی امکانات موجود ہیں۔

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

تحریر : طارق پہاڑ