لیہ کی خبریں 18/3/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار) جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مئوثر اقدامات کئے جائیں ۔ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی پولیس افسران کو ہدایات۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چوک اعظم میں چوبارہ سرکل کے افسران سے منعقدہ میٹنگ میں ڈی ایس پی چوبارہ سرکل واجد علی بھروانہ، ایس ایچ او چوک اعظم انسپکٹرعبدالمجید ، ایس ایچ او چوبارہ انسپکٹر ذکی ریحان شریک ہوئے۔دوران میٹنگ سرکل کے زیر تفتیش مقدمات اور جرائم سمیت دیگرامور زیربحث لائے گئے۔ ڈی پی او نے افسران کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے شہریوں کی جان ومال ،عزت وآبروکی حفاظت کویقینی بنانے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے گر دگھیرہ تنگ کیاجائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو احساس تحفظ دینے کیلئے بھرپور خدمات سرانجام دیتے ہوئے گشت وپڑتال کر کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مئوثر اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DPO

DPO

لیہ(محمد صدیق پرہار)چوک اعظم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنوکر کلب پر رقم وموبائل فون دائوپر لگاکر جواء کھیلنے والے 13اشخاص کو گرفتارکرلیا ۔ڈی ایس پی چوبارہ سرکل واجدعلی بھروانہ نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں امن وامان کے قیام کے ساتھ غیراخلاقی جرائم میں ملوث اشخاص کے خلاف بھی بھرپور کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ملزمان کیخلاف 2الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ہیں اورملزمان سے دائوپرلگائی گئی رقم اورموبائل فون بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں۔