ضلع لیہ میں سیلاب سے متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپوں میں خدمات سر انجام دی جارہی ہیں

لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ ضلع لیہ کے متا ثرین سیلاب کے لئے ریسیکو و ریلیف کے منظم ، جا مع اور مر بو ط میکنزم کے تحت 115 کشتیوں کے ذریعے فری سروس فراہم کر تے ہو ئے اب تک 31470 افراد کو نکا لا جا چکا ہے اور 33ریلیف کیمپوں میں 1742دیگیں پکا پکایا کھانا اور نشیبی علاقوں میں اپنی مرضی سے مقیم افراد کو مو با ئل ریلیف آپریشن کے ذریعے 30678 خوراک کے تھیلے ، 20587 آٹے کے تھیلے اور جا نوروں کی خوراک کے لئے 15106 بیگ ونڈا تقسیم کیا جا چکا ہے۔

یہ بات انہوں نے آج یہا ں فلڈ ریلیف کیمپ گو رنمنٹ گر لز ٹی ڈی اے کا لو نی ، ایم سی ہا ئی سکو ل ، بو ائز ما ڈل ہا ئی سکو ل ، ککڑ والا بند ، سمرا نشیب ، گو جر مو ڑ ، بکھری احمد خان اور حفاظتی بند وں پر ریلیف منیجمنٹ سنٹرز کے معائنہ کے مو قع پرقومی وعالمی ذرائع ابلا غ کے نما ئند وں کو بریفنگ کے دوران بتا ئی ۔ ڈی سی او لیہ نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں سیلا ب سے متا ثرہ علا قوں سے آنے والے متا ثرین کو فلڈ ریلیف کیمپوں و خیمہ بستیوں میں اپنے خاندان کے افراد کی طرح مہما ن نوازی کا فریضہ ادا کر تے ہو ئے کھا نے پینے ، طبی سہولیات و دیگر ضروری دیکھ بھال کے لئے چوبیس گھنٹے خدمات سر انجام دی جا رہی ہیں۔

متاثرہ علا قوں میں فصلا ت و مکا نا ت کا تخمینہ لگا نے کے لئے دو الگ الگ سروے ٹیمیں کا م کر رہی ہیں ڈی سی ا ولیہ نے ایک سوال کے جو اب میں بتا یا کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں محمدشہباز شریف روزانہ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے سیکرٹریٹ سے لیہ میں ریسکیو و ریلیف کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت کے با رے میں مستقل بنیا دوں پر بریفنگ دیتے ہیں اور ضلع لیہ کے تمام ریسیکو و ریلیف آپر یشن کی نگر انی کر رہے ہیں ۔ ڈی سی او لیہ نے ریسیکیو و ریلیف سر گرمیو ںکے بارے میں تفصیلی بریفنگ کے دوران بتا یا کہ ضلع لیہ کی تحصیل لیہ کا 80950، کر وڑ کا 30994 رقبہ زیر آب آیا جو لیہ 8، کر وڑ 5یو نین کو نسلو ں پر مشتمل ہے جو لیہ 67، کر وڑ 22مواضعات میں شامل ہے۔

اسی طرح لیہ کی 16300اور کر وڑ کی 8508 خاندانوں کے با لترتیب 128364 اور 58517 افراد متا ثر ہو ئے جن کی لیہ میں 66427 ایکٹر ، کر وڑ میں 28334ایکٹر رقبہ پر کھڑی فصلا ت متا ثر ہو ئیں انہو ں نے مزید بتا یا کہ ضلع لیہ میں لیہ 74، کر وڑ 41 کشتیو ں کے ذریعے لیہ میں 27599، کر وڑ میں 3875افراد کو نکا لا جا چکا ہے اور لیہ میں 23، کر وڑ میں 10ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں لیہ میں 14کر وڑ میں 4آپریشنل ہیں۔

لیہ میں 7843، کر وڑ 326 افراد فلڈ ریلیف کیمپو ں میں مقیم ہیں۔اسی طرح لیہ میں 56615 مویشیوں ، کر وڑ میں 44157 مو یشیوں کی ویکسی نیشن اور لیہ میں 12700، کر وڑ میں 7455 مو یشیوں کا علا ج کر نے کے علا وہ متا ثرین سیلا ب کا لیہ 14842، کر وڑ میں 3208 مر یضوں کو طبی سہو لیا ت فراہم کی جا چکی ہیں ۔ اور مو با ئل فلڈ ریلیف آپریشن کے ذریعے 30678 راشن کے تھیلے ، 20587 آٹے کے تھیلے جبکہ 15106 ونڈا کے بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں ۔اور متا ثرین سیلا ب کو 14938 منرل واٹر کی بو تلیں تقسیم کر نے کے علا وہ 2500 مچھر دانیا ں بھی تقسیم کی جا چکی ہیں اور متا ثرین میں پکے پکا ئے کھا نے کی 1742 دیگیں بھی تقسیم ہو چکی ہیں۔

Leyyah News

Leyyah News