لیہ کروڑ لعل عیسن کی خبریں 29/4/2016

Layyah

Layyah

لیہ +کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) فرانزنک رپورٹ کے مطابق کمیکل کلورینیا (کیڑے مار ادویات) کے اثرات پائے گئے ہیں پولیس کی جانب سے جناح ہسپتال لاہور میں ایک اور شخص بشیر احمد دم توڑ گیا گزشتہ روز 13سالہ سانول نے جان دے دی تھی مرنے والوں کی تعداد 30ہوگئی جناح ہسپتا ل ،نشتر ملتان ،الائید فیصل آباد سمیت لیہ کے ڈاکٹر پے در پے ہلاکتوںپر قابوںپانے میں ناکام لاشوں کا سلسلہ جاری ۔زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں کی تعداد 29ہو گئی چک نمبر 105کے 33متاثرا افراد میں ایک گھر کے 14افرادسمیت جاں بحق افراد کی تعداد18 ،چک نمبر 110کے 8متاثرا افراد میں سے ایک گھر کے چار افراد چک نمبر 109کے 6متاثرا افراد میں سے 4چک نمبر 265کے 6متاثرہ افراد میں سے 1شخص جاں بحق چک نمبر 105 کے عمر حیات کے 8بیٹوں شہزاد حیات،خضر حیات،ارشاد ،رمضان،عرفان،سکندر،شیر محمد ،شہباز،اور اُن کی بیٹی فرزانہ،بھانجے سرور 5سالہ ارم بی بی ،2سالہ شائستہ جبکہ 13سالہ سانول،نُصرت بی بی اور بشیر احمد سمیت جاں بحق ہونے والوں میں شامل چیف منسٹرانسپکشن ٹیم کے 7افر ادپہنچ گئے ،دیگر متاثرین میں سے 8افراد کو جناح ہسپتال لاہور میں موجود۔لاہور کی ماہر ٹیم کے ڈاکٹر وں نے چک نمبر 105میں کیمپ لگا کر مریضوں کا معائنہ شروع کر دیا،ویڈیو لنک سے پتھیالو جسٹ سے مشاورت جاری ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انکوئری کمیٹی نے زہریلی مٹھائی کے بارے تحقیقاتی انکوئری مکمل کر لی 12ارکان پر مشتمل انکوئری کمیٹی عائشہ ممتاز DGفوڈاتھارٹی کی سر براہی میں ازسر نو مٹھائی کے نمونے حاصل کئے ہسپتالوں میں موجود ادویات کی مقدار اور معیار کو بھی چیک کیا گیا۔DGفوڈ کی موجوددگی میں ڈاکٹروں کو طلب کر کے لواحقین کے سوالات کے جوابات بھی طلب کئے گئے،انکوئری کمیٹی اپنی سفارشات مکمل کر کے لاہور روانہ ہو گئی جن ڈاکٹروں سے سوالات کئے گئے اُن میں ڈاکٹرظفر اقبال ملغانی ،ڈاکٹر غلام مصطفی گیلانی MS،MSفتح پور ڈاکٹر دلاورسمیت دیگر ڈاکٹر شامل۔گزشتہ روز 13سالہ سانول اور بشیر احمد کی الگ الگ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی بعد ازا سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا ء گیلانی MPAسردار شہاب الدین خان سابق MPAمہر ارشاد سیال سمیت ضلعی قیادت کے ہمراہ چک نمبر 105پہنچے اور لوحقین سے تعزیت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)انجمن پٹواریان کے اجلاس میں زہریلی مٹھائی سے جاں بحق 29افراد اور حاجی عبدالواحد خان نیازی کے ایصال ثواب کے لئے دعا ،واقع دلدوز ہے اللہ تعالیٰ مرحومین کو صبر جمیل عطا فرمائے ان خیالات کا اظہار انجمن پٹواریان تحصیل کے صدر سردار نیک باز خان جنرل سیکٹری ملک اعجاز اولکھ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے افراد اور حاجی عبدالواحد خان نیازی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں جگہ عطاء فرمائے۔