لیہ کی خبریں 18/2/2017

Meeting

Meeting

لیہ (محمد صدیق پرہار) ضلع لیہ میں انسداد ملاوٹ مہم کے تحت 127 کاروباری مراکز کا معائنہ کر کے 113 سیمپل حاصل کیے گئے ہیں اور ناقص و مضر صحت اشیاء رکھنے پر 12 کارخانے سیل اور تین مقدمات درج کرائے گئے یہ بات اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی کی زیر صدارت انسداد ملاوٹ مہم کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں فوڈ انسپکٹرز صفات اللہ خان، محمد عابد ، ڈاکٹر طا رق ، ڈاکٹرامیر عبد اللہ سامٹیہ ، عثما ن منیر بخاری ، حافظ سلیما ن ، محمد ارشد وٹو ، افتخار ڈھانڈلہ ، اما م بخش ، خا لد محمو د ، ممتاز کلا چی ، قمر حسین ، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ ما ہ جنو ری میں 260معائنے کئے گئے اسی طرح رواں ما ہ میں تحصیل لیہ میں 92، کر وڑ میں9اور چوبا رہ میں 26معائنے کئے گئے ۔دوران معائنہ 113مختلف اشیا ء کے سیمپل حاصل کر کے تجزیہ کے لئے لیبارٹری بھجوائے گئے ۔جبکہ تین مقدما ت کا اندراج کر ایا گیا۔ سیل کئے گئے کا ر خانوں میں حنیف کھویا فیکٹری ، خان ٹی فیکٹری ، مظہر پا پڑ فیکٹری ، عبد الستار سویٹ فیکٹری ، رفاقت اللہ پا پڑ فیکٹری ، محمد نوید پا پڑ فیکٹری ، عبد المجید سویٹ و دیگر شامل ہیں ۔اسی طرح ڈی ایل او نے پیر جگی کے علاقہ میں مضر صحت 15کلو سے زائد گوشت تلف کرنے کے علاوہ لدھانہ میں غیر معیاری صفائی پر محمد یونس کی بیکری سیل کردی ۔ اے ڈی سی نے اجلاس میں ہدایت کی کہ انسداد ملا وٹ مہم کی کا میا بی سے صارفین معیاری اشیا ئے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا سکتا ہے اس لئے فوڈ انسپکٹر اپنی کا ر کر دگی کو مزید بہتر بنا ئیں اور روزانہ کی بنیا د پر رپورٹس ارسال کر یں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ: ( محمدصدیق پرہار)محکمہ وائلڈ لائف کی ریڈنگ پارٹی نے انسپکٹر رانا محمد اقبال کی سربراہی میں مویشی منڈی میں لو دھراں کے رہا ئشی محمدیوسف کو ایک نا یا ب سرخاب فروخت کر تے ہو ئے پکڑ لیا جسے متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت کے حکم پر سرخاب کو ڈی جی خان چڑیا گھر میں بھجوایا گیا جبکہ محمد یو سف کو 2سال پر پر ویژن کی سزادی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( محمدصدیق پرہار)ریذیڈنٹ ڈائریکٹر پنجا ب آرٹس کو نسل ڈی جی خان محمد اسد اللہ شہزاد نے ایک مراسلہ کے ذریعہ بتا یا کہ چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پر وگرام کے تحت مو سیقی اور مصوری کے مقابلہ جا ت کے سلسلہ میں رجسٹریشن 28فروری تک جا ری رہے گی ۔تفصیل کے مطا بق آر ڈی آرٹس کو نسل نے بتا یا کہ مو سیقی و مصوری کے مقابلہ جا ت میں ڈی جی خان ڈویژن کے 18سے 35سال کی عمر کے افراد رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم ڈی جی خان آرٹس کو نسل سے دفتری اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔علاوہ ازیں مقابلے میں شرکت کے خواہشمند افراد www.punjab.gov.pk/talnthuntکے ذریعے بھی فارم حاصل کیے جا سکتے ہیں اور فون نمبر0642430031پر رابطہ کے ذریعے بھی رہنما ئی حاصل کی جا سکتی ہے ۔آر ڈی نے مزید بتا یا کہ ان مقابلو ں کے ذریعے مو سیقی و مصوری کا فن رکھنے والوں کو اپنی صلا حیتیں منوانے کے مواقع میسر آئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار)ڈسٹرکٹ کر کٹ چمپئین شپ کا مران حیدر صدر کرکٹ ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی جا ری ہیں جس میں چوک اعظم اور ہا ئی ویز کر کٹ کلب کا میچ کھیلا گیا ۔ ہا ئی ویز کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے مقررہ تیس اوورز میں 209رنز بنا ئے ۔ ہا ئی ویز کلب کی طرف سے عمران اعجاز نے 63، محسن نے 24اور فیصل فرید نے 23رنز بنا ئے ۔خورشید بخاری کلب کی طرف سے چاند اور کاشی نے دو، دو کھلا ڑیو ں کو آؤٹ کیا ۔ اسی طرح ہا ئی ویز کلب نے یہ میچ 29رنز سے جیت لیا ۔میچ کے ایمپائر نذیر احمد اور فہیم شاہ تھے جبکہ سکو رنگ کے فرائض صدیق علی نے سرانجا م دئیے اور چوک اعظم خورشید بخاری کلب کی طرف سے زبیر اسلم 51رنز اورطا رق 19رنز جبکہ کا شی نے 17رنز بنا ئے۔