لیہ کی خبریں 7/9/2016

Layyah

Layyah

لیہ: چودہ اگست کو اسلام آباد سے روانہ ہونے والی آزادی ٹرین ملک کے مختلف اسٹیشنوں سے ہوتی ہوئی دس ستمبر بروز ہفتہ گیارہ بجے جمن شاہ جبکہ ساڑھے گیارہ بجے ریلوے اسٹیشن لیہ پہنچے گی۔ٹرین جمن شاہ میں دس منٹ جبکہ لیہ میں نصف گھنٹہ سٹاپ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ() ریلوے اسٹیشن لیہ ایئرپورٹ بن گیا روزانہ درجنوں جہاز لینڈ کرنے لگے۔ایندھن کی فراہمی کاانتظام۔ جہازوں کی آمدورفت سے مکین پریشان،مسجد کاتقدس پامال سخت کارروائی کامطالبہ۔ تفصیل کے مطابق ریلوے اسٹیشن لیہ ایئرپورٹ بن گیا ہے۔ منشیات کے عادی افراد کے جامع مسجدگلزارمدینہ ریلوے کالونی کی دیواروں، خستہ حال کمرہ اورریلوے ٹریک پر ہروقت ڈیرے ہیں۔کوئی وقت ایسا نہیں ہوتا جب کوئی نہ کوئی نشئی موجودنہ ہو۔منشیات فروخت کرنے والے بھی روزانہ آتے ہیں اورنشئیوںکو دے کر آرام سے چلے جاتے ہیں۔ منشیات کے عادی افرادکے منشیات استعمال کرنے سے مسجد کاتقدس بھی پامال ہورہا ہے۔مسجد سے متعدد چوریاں بھی ہوچکی ہیں ۔نمازیوںکوشک ہے کہ چوریاں ان پوڈریوںنے ہی کی ہیں۔نشئیوںکی آمدورفت سے ریلوے کالونی کے مکین سخت پریشان ہیں۔محمدشریف، مینر احمد، تنویراحمد، سہیل اقبال، وزیرمحمد، محمداقبال، عاشق حسین، وزیرمحمد، محمدجمیل نے ڈی ایس ریلوے ملتان، ڈی سی او، ڈی پی اولیہ سے ریلوے کالونی میں منشیات فروخت کرنے والوں اورمنشیات کے عادی افرادکیخلاف سخت کارروائی کرنے اورریلوے کالونی کو نشئیوں سے خالی کرانے کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ() دربارعالیہ پیرپٹھان غلام شبیر خالد المعروف درباراللہ ہو والی میںمنعقدہ محفل میلادمصطفیٰ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالمجید ایازنے کہا ہے کہ معاشرے میں احساس بیدارکرنے کی ضرورت ہے۔محفل میلادمصطفیٰ کی صدارت پیر پٹھان منیر خالد نے کی۔ شیخ کاشف سجاد، عمران احمد خان، محمودعلی سراجوی، عبدالرشید خان اوردیگر نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ عبدالمجید ایازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ توکسی کے دکھ درد اور مجبوریوںکااحساس ہے اورنہ ہی ہمیں اپنا احساس ہے۔احساس ذمہ داری بھی بہت کم لوگوںمیں پایا جاتا ہے۔انہوںنے کہا اولاد کوجدید علوم کی تعلیم دینے کے ساتھ دین کی تعلیم وتربیت بھی ضروردیں۔محفل میلادمصطفیٰ میںعوام اہلسنت نے کثیر تعدادمیں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ()میلاد کمیٹی سگ حسنینیہ کے زیر اہتمام محفل میلادمصطفیٰ عزیزفارم میں محمداکرم بھٹی کی رہائش گاہ پر دس ستمبر بروزہفتہ بعدنمازظہر منعقد ہورہی ہے۔ جس میںمولانا محمدبخش ناصر خطاب کریں گے۔معروف نعت خوان بھی تشریف لارہے ہیں۔ یہ بات محمدکامران چشتی نے بتائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ()جامع مسجد اولیاء محلہ گڑیانوی میں محفل نعت بسلسلہ میلادمصطفیٰ کاانعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت سیّد سجاد حسین شاہ گیلانی نے کی۔ محمدسمیع اللہ قریشی، شیخ اشعر اسلام، شیخ کاشف سجاد، عمران احمدخان، عبدالرشید خان، محمدکامران چشتی، محمدصدیق پرہار ، علی حسن صابری اوردیگر نعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔ضیاء الرحمٰن صابری میزبان تھے۔محفل نعت میں عوام اہلسنت نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔