لیہ کی خبریں 08/02/2016

Milad un Nabi

Milad un Nabi

لیہ : نزد گیلانی موڑ صادق مینار والے کے گھر میں منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی، ماسٹر عبد الخالد انصاری نے کہا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کاحل اسوہ ء حسنہ پر عمل کرنے میں چھپا ہواہے۔ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں پیرخالدسراجوی ،غلام مجتبیٰ نے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی، ماسٹر عبد الخالد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم نورمجسم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ میں ہمارے دین ودنیاکے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ ضرورت صرف عمل کرنے کی ہے۔انہوںنے کہا کہ حیات رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاایک ایک لمحہ سیرت طیبہ سے مزین ہے۔ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میںمسلمانوںنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ : مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ میں منعقدہ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست جماعت اہلسنت ضلع لیہ مفتی احمدرضااعظمی نے کہا ہے کہ انسانوں اورجانوروں سمیت سب کے حقوق پیارے مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بتائے مغرب نے نہیں۔محفل میلادمصطفی کی صدارت حافظ غلام محمدباروی نے کی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالحمیدچشتی نے حاصل کی۔محمداسلم ساجد،عمران احمدخان، محمدصدیق پرہار، محمدکامران چشتی، آفاق احمد، ملک ظفراقبال، فائق عطاری، عدنان احمد،شیخ کاشف، علی حسن، محمدیونس، احمدبخش، رضوان عاشق اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔سرفرازاقبال نے نقابت کے فرائض اداکیے۔مفتی احمدرضااعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نگاہ میں لوگوں کے گھروں کی بڑی عزت ہے۔محبت رسول سب سے بڑاسرمایہ ہے۔نمازپنجگانہ کی پابندی کے بغیراہلبیت اطہارسے محبت نامکمل ہے۔نعت شریف اورمنقبت سن کرایمان تازہ ہوجاتا ہے۔ہمارے پاس دنیا کے کاموں کے لیے تووقت ہوتا ہے مگردین کے معاملات کوہم نے نظراندازکیا ہوا ہے۔مفتی احمدرضااعظمی نے مزارات اورقبرستان جانے کے آداب بھی بتائے۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔