لیہ کی خبریں 28/11/2016

Layyah

Layyah

لیہ : علامہ محمد خلیل احمد سراجوی نے کہا ہے دوقومی نظریہ سب سے پہلے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی نے پیش کیا۔ فتنہ قادیانیت سمیت مسلمانوں کے خلاف انگریزوںکی سازشوں کوناکام بنادیا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جامع مسجدولی دادمحلہ فیض آبادمیں اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان بریلوی کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر پیغام رضا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس کانفرنس کاانعقاد تنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت لیہ کے زیراہتمام کیاگیا۔ کانفرنس کی صدارت صدرتنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت قاری محمدبنیامین چشتی نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عبدالطیف باروی نے حاصل کی۔حافظ عبدالحمیدچشتی ،محمدصدیق پرہاراوردیگرنعت خوانوںنے کلام اعلیٰ حضرت اور ہدیہ نعت پیش کیا۔مولانا محمدوسیم شہزادالباروی نے نقابت کے فرائض اداکیے۔علامہ محمدخلیل احمدسراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان بریلوی نے علمی ماحول میں آنکھ کھولی۔انہیں ١٥٥ علوم پر مکمل مہارت حاصل تھی۔ امام احمدرضاخان بریلوی نے قرآن پاک سے متصادم سائنسی نظریات ماننے سے انکارکردیا۔مسلم ہندو اتحاد کی تحریک کی ڈٹ کر مخالفت کی۔اعلیٰ حضرت کے دلائل سے مسلم ہندواتحادکے حامی مسلمان راہنمابھی آپ کے موقف کے قائل ہوگئے۔سب سے پہلے دوقومی نظریہ بھی اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان بریلوی نے پیش کیا۔ علامہ اقبال نے خطبہ الہ آبادمیں دوقومی نظریہ کااظہارکیا۔ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کرائی۔ پیغام رضا کانفرنس میں علامہ محمداشرف مظہری، قاری ممتازاحمدباروی، مولاناغلام محمدباروی، شیخ کاشف سجاد، مولانامحمدظفرچشتی، مولانامحمداکبر، مولانامظفرحسین باروی، قاری غلام یٰسین سمیت عوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ : علامہ محمدشبیر الحسن الباروی، قاری محمدبنیامین چشتی، مولاناوسیم شہزادالباروی، قاری عبدالمجیدطاہرنے مدرسہ نعمانیہ رضویہ میں بزم حامدیہ کے زیراہتمام منعقدہ امام احمدرضاخان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان بریلوی نے مسلمانوںمیں عشق رسول کی شمع روشن کی، گستاخان رسول کی سرکوبی کے لیے دن رات کام کیا۔ علم کے ہرمیدان میں اپنی قابلیت کالوہامنوایا۔کانفرنس کی صدارت علامہ شبیرالحسن باروی نے کی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری انصرنورانی نے حاصل کی۔ قاری ممتازاحمدباروی نے اپنا لکھا ہوا کلام منقبت امام احمدرضا پیش کیا۔ شیخ کاشف سجاد، شیخ رحمت اللہ، حافظ عبدالحمیدچشتی، محمد سبحان، محمداحمدچشتی ،محمد صدیق پرہاراوردیگرنعت خوانوںنے کلام اعلیٰ حضرت اورہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض مولانامظفرحسین باروی اورقاری محمدرمضان چشتی نے اداکیے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمدرضاخان بریلوی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔مسلمانوںکو مصطفی کریم کاادب سکھایا۔ اعلیٰ حضرت کے ایک ایک لفظ سے عشق رسول نظرآتا ہے۔٦ سال کی عمرمیں جشن عیدمیلادپر تین گھنٹے مسلسل خطاب کیا۔امت میں دراڑیں ڈالنے کی انگریزوںکی سازشوںکوناکام بنادیا۔مولانا وسیم شہزادالباروی نے قرآن پاک کے تراجم کاتقابلی جائزہ بھی پیش کیا۔کانفرنس میں علماء کرام سمیت عوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔