لیہ کی خبریں 9/11/2016

Layyah

Layyah

لیہ: تنظیم آئمةالمساجدجماعت اہلسنت لیہ شہر کا ماہانہ اجلاس جامع مسجدولی داد محلہ فیض آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں امام اہلسنت امام احمدرضاخان بریلوی کے سالانہ عرس کے موقع پر پچیس صفرالمظفر چھبیس نومبر بروز ہفتہ بعد نمازعشاء اسی مسجد میں یوم رضا بھرپور طریقے سے منانے کافیصلہ کیاگیا۔ جس میںملک کے نامور علماء کرام خطاب کریں گے۔ یوم رضا منانے کے سلسلے میں انتظامات کوحتمی شکل بھی دی گئی۔اسی مسجدکے خطیب علامہ محمداشرف مظہری نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشی میں علماء کرام کے اعزازمیں چائے وشیرینی پارٹی بھی دی۔اجلاس میں قاری محمدبنیامین چشتی، مولانا مشتاق احمد بقشبندی، مولانا مظفر حسین باروی، مولانا محمد ظفر چشتی، مولاناغلام محمدباروی ،حافظ ارشاد فرید، حافظ غلام اکبر ،محمد صدیق پرہارسمیت علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ: وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے ملک بھرمیںلوڈشیڈنگ میںکمی کااعلان خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار شہریوں غلام فرید، احسن علی نور، محمدرضوان رضوی، شاہد اقبال پنوار، محمدعرفان جان، عبدالرشید خان، عمران احمد خان، محمدندیم ، عبدالحمیدچشتی، محمدطفیل، محمدوسیم ،شیخ محمدآصف، وزیرمحمد، شیخ کاشف سجاد اور دیگر شہریوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کیا۔انہوںنے کہا کہ یہی اعلان دھرنوں سے پہلے کیا جاتا اورلوڈشیڈنگ میں اس وقت سے کمی کی جاتی تو دھرنوں کیلئے عوام اس سے کم باہر آتی جتنی باہر آئی تھی۔ شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں معمول سے زیادہ لوڈشیڈنگ کرکے حکومت خودعوام کودھرنے کیلئے نکلنے کی ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ میں کمی کے اعلان پرعلمدرآمدکی نگرانی بھی وزیراعظم خود کریں۔ کسی بھی شہرمیں لائن لاسز، بجلی چوری، بل کی عدم ادائیگی اورمرمت کے نام پربھی لوڈشیڈنگ کاتدارک بھی ضروری ہے۔