لیہ کی خبریں 20/4/2016

Layyah

Layyah

لیہ : میلادکمیٹی سگ حسنینیہ کے زیر اہتمام محلہ وظیفی والا میں غلام مصطفی کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی وشان صدیق اکبر سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری ممتاز احمد باروی نے کہا ہے کہ میلاد منانے والا جنت میں حضرت ابوبکر صدیق کا ساتھی ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حضرت ابوبکرصدیق نے اپنی زندگی اتباع رسول میں گزاری۔انبیاء کرام کے بعد افضل بشر کارتبہ سیّدنا صدیق اکبر کوہی ملا ہے۔ قاری ممتازاحمدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق نے تحفظ ناموس رسالت کیلئے سب سے بڑھ کرعملی اقدامات کیے۔آپ کواپنی خیریت سے زیادہ نبی کریم کی خیریت زیادہ پسندتھی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالحمیدچشتی نے حاصل کی نقابت کے فرائض بھی انہوںنے اداکیے۔محمدکامران حسنینی، شیخ محمدکاشف، محمدرفیق، محمدصدیق پرہار، جمشید اقبال اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔صدارت حافظ غلام محمدباروی نے کی۔محفل میلادمصطفی میں عوام الناس نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()جامع مسجدغوثیہ پل لیہ مائنرمیںاکیس اپریل بروزجمعرات بعد نمازعشاء جلسہ ذکر علی المرتضیٰ وگیارھویں شریف منعقد ہورہا ہے۔ جس میں علامہ عبدالعزیز طاہرسراجوی خصوصی خطاب کریں گے۔سیّد سبط الحسنین شاہ گیلانی کی صدارت ہوگی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عبدالطیف باروی ،قاری عبدالغفور چشتی، قاری عبدالمجیدطاہرحاصل کریں گے۔پیر محمدخالد سراجوی، محمودعلی سراجوی،صادق سلیم مدنی، بشیر حسین قادری ،استاد خالد کاکااورمحمدصدیق پرہار ہدیہ نعت پیش کریں گے۔یہ بات خالد حسین منتظم اعلیٰ نے بتائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()جامع مسجد نعمانیہ محلہ شیخانوالہ میں ایک روزہ عرس مبارک علامہ مولانا حامد علی خان علامہ محمداقبال باروی وجلسہ دستارفضیلت پچیس اپریل بروز سومواردن گیارہ بجے تارات گئے منعقد ہورہا ہے۔جس میں مفتی محمدمدثر معینی آف سرگودھا، مفتی حسین علی اورسیّدحبیب اللہ شاہ اوردیگر علماء کرام خطاب کریں گے۔تلاوت قرآن پاک ونعت شریف کی سعادت صاحبزادہ عاشق حسین باروی حاصل کریں گے۔ بلبل چمنستان رسالت سمیع اللہ قریشی، شیخ سکندرحیات اورحافظ سعید احمدباروی اوردیگر نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔سیّدسبط الحسنین شاہ گیلانی، صاحبزادہ احمدحسن باروی اوردیگر مشائخ عظام ،علماء کرام بھی تشریف لارہے ہیں۔یہ بات نعت گوشاعر علامہ قاری ممتازاحمدباروی نے بتائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ() انجمن اخبارفروش کااجلاس منعقدہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر انجمن محمدزین کھوکھرنے کی۔اجلاس میں اخبارات کی سرکولیشن بڑھانے اورممبران کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنے کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ انجن اخبارفروش کی بہتری اورترقی کیلئے ہرعہدیداروممبر اپنااپنا کرداردلجمعی سے اداکرتا رہے گا۔اجلاس میں تنظیمی امورپرتفصیلی غورکیاگیا۔اجلاس میں نائب صدر فخرباجوہ، جنرل سیکرٹری طارق چوہدری فنانس سیکرٹری ثناء اللہ گرواں، پریس سیکرٹری محمدصدیق پرہار ، راناصداقت، رفیق درانی، شکیل احمد، محمداسد، حسن بلال قریشی، غلام شبیر ودیگرممبران نے شرکت کی۔