لیہ کی خبریں 17/12/2016

Layyah

Layyah

لیہ: میلاد کمیٹی سگ حسنینیہ کے زیراہتمام محلہ فیض آباد میں سجاد بھٹی کے مکان پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شبیرالحسن الباروی نے کہا ہے کہ رسول کریم کی عظمت سب سے بلند ہے۔محفل میلاد مصطفی کی صدارت مولانا سعیداحمد باروی المعروف غلام محمد باروی نے کی۔تلاوت قرآ ن پاک کی سعادت قاری محمداسماعیل نظامی جبکہ گلہائے عقیدت پیش کرنے کی سعادت قاری سعیداکبرباروی، محمدکامرن چشتی، حافظ عبدالحمیدچشتی، محمدصدیق پرہار،محمدعدنان اوردیگرنعت خوانوںنے حاصل کی۔ سیّدفاخرعباس شاہ نقیب محفل تھے۔علامہ محمدشبیرالحسن الباروی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی پاک کی عظمت بلندکردی ہے۔کائنات میںجس کوبھی عظمت ملی وہ نبی کریم کے صدقے سے ہی ملی۔انہوںنے کہا کہ دامن مصطفی سے وابستہ ہوجائیں دنیاوآخرت عظمت ملے گی۔محفل میلادمصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوںسے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()نبی کریم کاحسن وجمال سب سے اعلیٰ ہے۔ ان خیالات کااظہارعلامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے محلہ منظورآبادمیںرانابرادران کے مکان پرمنعقدہ محفل میلادمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محفل میلادمصطفی کی صدارت پیرسیّدسبط الحسنین شاہ گیلانی نے کی۔پیرخالدسراجوی،محمودعلی سراجوی،محمدطارق عطاری، زاہدمنظورجوتہ اورعمران بریال نے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام نے نبی اکرم کے حسن وجمال کاخوب دیدارکیا۔پیارے مصطفی کے حسن وجمال کی کائنات میںکوئی مثال نہیں ہے۔جس نے بھی حسن وجمال مصطفی دیکھادل وجان سے قربان ہوگیا۔للہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں اپنے پیارے محبوب کے حسن وجمال کی قسم کھائی ہے۔ محفل میلادمصطفی میںزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()جامع مسجدمحمدیہ محلہ منظورآبادمیں آج رات بعدنمازعشاء ایک عظیم الشان جلسہ میلادمصطفی منعقد ہورہا ہے۔ جس کی صدارت صاحبزادہ احمدحسن باروی کریں گے۔مفتی محمدمدثرمعینی آف سرگودھا خطاب کریں گے۔معروف نعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔یہ بات مولانامنورحسین باروی امام وخطیب مسجدھذانے بتائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ() جامع مسجدصدیق اکبرمحلہ قادرآبادمیں آج رات بعدنمازعشاء محفل میلادمصطفی منعقد ہورہی ہے۔ جس کی صدارت نعت گوشاعرعلامہ قاری ممتازاحمدباروی کریں گے۔ علامہ محمداشرف مظہری خطاب کریں گے۔ محمداسلم ساجد، قاری رحمت علی، محمدصدیق پرہاراوردیگرنعت خواں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔یہ بات مولانامحمدجنیدظفرباروی امام وخطیب جامع مسجدھذانے بتائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()نزدریلوے پھاٹک محلہ غریب آبادجمن شاہ میں ایک عظیم الشان جلسہ جشن عیدمیلادالنبی بیس دسمبربروزمنگل دن گیارہ بجے منعقد ہورہاہے۔ جس کی صدارت خواجہ غلام اللہ بخش تونسوی کریں گے۔صدرجماعت اہلسنت تحصیل لیہ علامہ پروفیسراحمدرضااعظمی خطاب کریں گے۔محمدعمران بریال، محمدطارق عطاری، محمدصادق سلیم مدنی،محمداسلم شاہ،محمدصدیق پرہارہدیہ نعت پیش کریں گے۔ محمدمزمل مصطفائی اسٹیج سیکرٹری ہوں گے۔ یہ بات منظورحسین سیال میزبان محفل نے بتائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()مسجد اللہ والی محلہ فیض آبادمیںمنعقدہ محفل میلادمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمداشرف مظہری نے کہا ہے کہ اتباع رسول میںکی جانے والی عبادت ہی اللہ قبول کرتا ہے۔محفل میلادمصطفی کی صدارت مولاناغلام محمدباروی نے کی۔محمداسلم ساجد، حافظ عبدالحمیدچشتی، محمدصدیق پرہار، محمدیونس اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ محمداشرف مظہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ کرام نے کچھ ایسی عبادات کیںجوابھی رسول کریم نے نہیںکی تھیں تواللہ نے فرمایامیرے رسول سے آگے نہ بڑھو۔عبادات کرنانیکی کاکام ہے۔لیکن چونکہ صحابہ کرام نے نبی اکرم سے پہلے وہ عبادات کرلیں تھیں اس لیے اللہ تعالیٰ نے رسول پاک پرسبقت لے جانے سے منع فرمادیا۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے زندگی بھرعبادات کرتے رہیں اوراس میں اللہ کے محبوب کی اتباع ومحبت نہ ہوتووہ عبادات اللہ کے ہاںمستردہوجاتی ہیں۔محفل میلادمصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ() اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں میلادمصطفی منانے کا حکم دیاہے۔ ان خیالات کااظہارناظلم اطلاعات جماعت اہلسنت تحصیل لیہ، پریس سیکرٹری تنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت لیہ شہر محمدصدیق پرہارنے جامع مسجدگلزارمدینہ ریلوے کالونی لیہ میںنمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ یہ جوہم ہرسال، ہرماہ، ہرہفتہ بڑی دھوم دھام سے عقیدت، محبت، ذوق، شوق سے خوب سے خوب تر میلادمحبوب کی مناتے ہیں۔ یہ ہم یوں ہی نہیںمناتے۔ اس کاحکم اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میںمتعدد آیات میں دیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے عالم ارواح میں انبیاء کرام کی کانفرنس میں حضرت ابراہیم نے خانہ کعبہ تعمیرکرتے وقت اورحضرت عیسیٰ بن مریم نے بھی میلادمنایا۔ان سب نفوس قدسیہ کامیلادمناناقرآن پاک میں بھی موجودہے۔محمدصدیق پرہارنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود سرکاردوعالم ہرسوموارکاروزہ رکھ کراپنامیلادمنایاکرتے تھے۔