لیہ، کروڑ لعل عیسن کی خبریں 18/1/2016

Manzoor Ahmed Visit

Manzoor Ahmed Visit

لیہ + کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ ) ہیڈ تتار کے نزدیک منڈا نہر سے روسی ساخت کے چار ہینڈ گرنیڈ برامد۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر پولیس اور سیول ڈیفنس کی عملہ موقع پر پہنچ گیا ہینڈ گرنیڈ پلاسٹک کے شاپر میں موجود تھے۔بم ڈسپوذل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کے معائنہ کیا جس میں تین گرنیڈ زندہ او ر ایک مردبتایا جاتا ہے تفصیل کے مطابق کالاباغ سے شروع ہونے والی مُنڈا نہر جو کہ پانی کی کمی کے باعث بندش کا شکار ہے ہیڈ تتار کے قریب مقامی لوگ کھڑے پانی میں کُنڈی لگا کر مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ کُنڈی میں وزنی شاپر پھنس گیاجسے نکالا گیا تو اس میں چار بم موجود تھے مقامی لوگوں نے پولیس اور سول ڈیفنس کے عملہ کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق روسی ساخت کے چار گرنیٹ میں سے 3 زندہ واور 1مردہ بتایا ۔جنہیں تحویل میں لے لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ( نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر چائلڈ لیبر کے خاتمے کو یقینی بنانے اور لیبر ایکٹ کے موثر نفاذ کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں سرگرم ِ عمل ہیںاور خلاف ورزی پر بھٹہ مالک حاجی خادم حسین کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ کا اندراج اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ نے الحیدری ،العزیز ،العباس ،مرحبابھٹہ خشت کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر لیبر انسپکٹر چوہدری محمد افضل ،ظفر عباس خان بروہی و دیگر ہمراہ تھے۔دورانِ معائنہ الحیدری بھٹہ خشت پر دو کم عمر بچے کاشف علی اور ثاقب علی کام کرتے ہوئے پائے گئے جس پر بھٹہ مالک حاجی خادم حسین کے خلاف تھانہ سٹی لیہ میں مقدمہ درج کروایا گیا۔اے سی لیہ نے بھٹہ مالکان او ر بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو ہدایت کی کہ وہ بچوں کو اینٹیں بنانے کے کام پر مت لگائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروائیں ان کے لیے پنجاب حکومت نے ریلیف پیکج کے تحت مفت تعلیمی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔