لیہ کی خبریں 04/11/2015

Layyah

Layyah

لیہ (ایم آر ملک سے) لیہ میں ڈکیتی کی 31ویں وارادات، موٹر سائیکل سوار ڈاکو دن دیہاڑے ڈی سی او اور ڈی پی او آفس کے سامنے سے تاجر سے 40 لاکھ چھین کر فرار ،انجمن تاجران اور سماجی تنظیموں کا پریس کلب کے سامنے دھرنا ،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او اور ڈی سی او آفس کے سامنے موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائینٹ پر مسلم ٹریڈرز جن کا ادویات کا روبار ہیکے ملازم عبداللہ جو الائیڈ بنک لیہ کے منیجر محمد سعید کے ہمراہدفتر سے روڈ پر اپنی مہران گاڑی میں لیہ پبلک سکول کے ساتھ مڑے ہی تھے کہ پیچھے موٹر سائیکل سواروں سے گاڑی کو اوور ٹیک کر کے رکنے کا اشارہ کیااور ساتھ ہی پیچھے بیٹھے ہوئے ڈاکو نے فائر مار کر ٹائر برسٹ کردیا اور گتے کا کارٹن جس میں 40لاکھ روپے تھے چھین کر فرار ہو گئے جس پر گزشتہ روز تمام میڈیکل سٹور بند رہے اور اُنہوں نے پریس کلب لیہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جبکہ انجمن تاجران نے دن دیہاڑے ہونے والی اس وارادت پر مکمل شٹر ڈائون کا اعلان کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (ایم آر ملک سے ) موروثی سیاست کا خاتمہ اور عوامی خدمت میرا مشن ہے عوام میں وہی کامران ہوگا جس کے اندر خدمت خلق کا جذبہ ہو گا اں خیالات کا اظہار وارڈ نمبر 17لیہ سٹی سے اُمیدوار برائے جنرل کونسلر کامران روحانی نے گزشتہ روز عوامی اجتماع سے دوران خطاب کیا اُنہوں نے کہا ہمارا خاندانی پس منظر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام کی خدمت کو ہی مقدم رکھا اس لئے آنے والے آخری مرحلہ میں عوام یقینا یہ فیصلہ کریں گے کہ اُن کے معیار پر کون پورا اُترتا ہے ہم بلند و بانگ دعوئو ں کے بجائے صرف خدمت خلق پر یقین رکھتے ہیں اس موقع پر محمد تصور ادریس ،محمد عمران ساغر و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (ایم آر ملک سے ) پرانے اور فرسودہ چہروں کو عوام کی طاقت سے شکست دیں گے عوام بار بار کے آزمائے ہوئے چہروں سے اب نجات چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار اُمیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل رورل چوہدری ثاقب وریا نے گزشتہ روز ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ جیت کے بعد عوام کی اُمنگوں پر کون پورا اُترتا ہے اس کا فیصلہ وقت کرے گا کیونکہ وقت بہت بڑا منصف ہے اُنہوں نے کہا کہ ہمارا عزم جوان ہے اور ہم مخالفین کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے ہم میدان سے بھاگنے والے نہیں اس موقع پر عبد العزیز علوی جنرل کونسلر چک نمبر 133ٹی ڈی اے نے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں یہ تیسرے مرحلہ کا الیکشن ثابت کرے گا۔