ہماری قیادت کا دامن صاف ہے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، سید سرفراز کاظمی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سید سرفراز حیدر کاظمی نے کہا کہ ہماری قیادت کا دامن صاف ہے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا،حکومت پاکستان کی داخلی ،خودمختاری اور حاکمیت اعلیٰ کی حفاظت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی میاں برادران ہی عوا م کے حقیقی نمائندے ہیں جو آئندہ نسلوں کامستقبل محفوظ بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں۔

دہشت گردی سے نپٹنے اور ملکی دفاع کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ان کی کوششیں قابل تحسین ہیں، اس وقت پاکستان کاسب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔ جس کے خاتمے کیلئے پائیدار اقدامات انتہائی ضروری ہیں اور اس مقصد کیلئے سیاسی و عسکری قیادت متحد ہے، حکومت اور قوم کے حوصلے بلند ہیں جو ملک دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Rana Arshad

Rana Arshad