ْطالبات کی رہنما اور شعور آفضا کے لئے 27 مئی 2016کو ہونے والی بحث مسابقت

Debate Competition

Debate Competition

کراچی (سدرہ عزیز) اسکلسٹن (Skillston) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کلنری آرٹ اینڈ ہوٹل مینجمنٹ (NICAHM) میںطلبہ و طالبات کی آگاہی بطور خانساماں(Chef) اوراستقبال کنندہ (Front Desk) کو متعارف کرانے کے لئے ایک بہترین بحث و مباحثہ کامقابلہ کرایا گیا تاکہ دونوں ہی مخالف ٹیموںکو ایک دوسرے کی اہمیت سے بخوبی روشناس کرایاجا سکے۔

مخالف ٹیموںنے ایک دوسرے کو اپنی اہمیت اور درجات سے بخوبی واقف کرایا وہ طالبات جنہو ں نے خانساماں (Chef) کے پیشے کی اہمیت کی نمائندگی کی ان کا کہنا تھا کہ خانساماں (Chef) نہ صرف اپنا کام سنبھال سکتا ہے بلکہ استقبال کنندہ (Front Desk) کے کام کو بھی اعلٰی اور بہترین طریقے سے سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسی طرح استقبال کنندہ (Front Desk) کے پیشے کی نمائندگی کرنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہترین اور سفید پو ش نوکری ہے۔

انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کا مقصد دونوں ہی مخالف ٹیموںکو ایک دوسرے کی اہمیت اور ایک دوسرے کے پیشے سے آگاہی فراہم کرنا تھا ان کامزید کہنا تھا کہ خانساماں (Chef) ریسٹورانٹ کی ریڑ کی ہڈی کی مانند ہے جبکہ استقبال کنندہ (Front Desk) ریسٹورانٹ کے رخ (Front Face) کے مانند ہے غرض یہ کہ دونوں ہی اپنی اپنی جگہ ایک خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

Debate Competition

Debate Competition

Debate Competition

Debate Competition