مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابقہ ایم پی اے خواجہ محمد اسلام جو کہ عمرہ کی ادائگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں

Khawaja Muhammad Islam

Khawaja Muhammad Islam

فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابقہ ایم پی اے خواجہ محمد اسلام جو کہ عمرہ کی ادائگی کیلئے سعودی عرب گئے ہیں انہوں نے گزشتہ روز مدینہ منورہ میں وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز ، عمرہ کی ادائی کے لیے گئے پاکستانی زائرین کے علاوہ سعودی حکومتی شخصیات نے بھی شرکت کی، اس موقع پر میاں نوازشریف نے خواجہ اسلام سے غیر رسمی ملاقات کرتے ہوئے انہیں کہا کہ خواجہ صاحب آپ ہمارے پرانے ساتھی ہیں اور آپ کی مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمات کو کسی صورت بھی بھلایا نہیں جاسکتا آپ پی پی 72 میںسیاسی سرگرمیوں کو تیز کرنے کیساتھ ساتھ عوام رابطہ مہم میں بھی تیزی لائیں۔

آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے پیش ہوگی، اس موقع پر خواجہ محمداسلام نے کہا کہ حلقہ پی پی 72 کے عوام اور لیگی کارکنوں کیساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہوں اس کے علاوہ حسب سابق میراڈیرہ آباد ہے جہاں ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہوتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کل بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا اور آج یہ ناقابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے اس کو سر کرنے کی کوشش کرنے والا صرف منہ کی کھائے گا مگر یہاں کے عوام کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کا کوئی رسپانس نہیں ملے گا ، افطار ڈنر کے موقع پر خاتون اول بیگم کلثوم نواز ، حسین نواز اور محترمہ مریم نواز بھی موجود تھیں۔