میرے قائد نئی زندگی مبارک ہو

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

تحریر : بیگم صفیہ اسحاق
حاسدین اور ناقدین کو یہ تو ماننا پڑیگا کہ وہ چاہ کر بھی لوگوں کے دلوں میں سے میاں صاحبان کی محبت نہیں نکال سکے جس کا زندہ ثبوت میاں نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر ملک بھر میں خصوصی طور پر دعائوں کا اہتمام کیا گیا تھا کہ اللہ تعالی انکے دل کے آپریشن کو کامیاب کرے اور اپنے جلو میں صحت اور سینے میں توانا دل لے کر لوٹیں اللہ تعالی نے دعائوں کو شرف قبولیت سے نوازا قائد محترم تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں گھر شفٹ بھی ہو چکے ہیں رب کریم کے اس احسان عظیم پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہو گا مسلم لیگ (ن) کی کامیاب اور عوام دوست پالیسیوں سے ملک میں امن قائم ہو ا ہے معاشی ترقی کا سلسلہ تیز ہوا ہے اور عوام کے مسائل میں کمی واقع ہو ئی ہے آئندہ عوام کوحکومت کی کامیاب پالیسیوں کے نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوا ہے لوگوں کو روز گا ملا ہے اور ملک خوش حالی کی راہ پر گامزن ہوا ہے موجودہ حکومت نے مختصر مدت میں ریکارڈ توڑ منصوبے شروع کئے ہیں اور انٹر نیشنل معیار کے ان تمام منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا یا گیا ہے جس سے ملک میں شفافیت کے کلچر کو فروغ ملا ہے موجودہ تین سالوں کے اندر جتنے ترقیاتی اور عوامی فلاح کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی عوام کا اعتما د صرف عوام کی خدمت سے حاصل کیا جا سکتا ہے حکومت نے توانائی بحران پر اور معشیت کی بہتری کے لئے کئی ترقیاتی اور بجلی کے منصوبے شروع کئے ہیں۔

وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث ملکی معشیت درست سمت گامزن ہے جس کا IMFسمیت بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان کی معشیت میں بہتری کی تعریف کی ہے پنجاب میں خادم اعلی پنجاب نے قومی خزانے کی ایک ایک پائی ایمانداری سے عوام کی فلاح اور انکی بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر صرف کی ہے پنجاب میں مختلف منصوبوں میں سب سے کم بولی دینے والی کمپنیوں سے کامیاب بات چیت کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے فائدہ دیا ہے اور پاکستان کی تاریخ میں اربوں روپوں کے قومی وسائل کی بچت کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جو پنجاب حکومت نے قائم کی ہے قائد جمہوریت میاں نوازشریف نے ملک کو درپیش چئلنجز سے نمٹنے کے لئے موثئر اقدامات کئے ہیں 2017ء تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میں صاف پانی پراجیکٹ کے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک بڑے پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Hospital

Hospital

صوبے بھر میں طبی سہولتوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے ساتھ تحصیل وڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے یہ صرف پنجاب کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان،بلوچستان،سندھ ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لئے ہے جہاں پر غریب ،مستحق مریضوں کا سوفیصد مفت علاج ہو گا جہاں پر جگر اور گردے کے مریضوں کو بہترین علاج ومعالج میسر ہو گا۔قائد جمہوریت نواز شریف عوام کی مایوسیوں کو خوشیوں اور تکلیفوں کو راحت میں بدلنے دن رات سرگرم عمل ہیں ملک کو مسائل کے چنگل سے نکالنے کے لئے موجودہ حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں مسلم لیگ کی حکومت نے پٹرولم مصنوعا ت کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے پاکستان اقتصادی راہداری جیسے بنیادی ڈھانچے تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں مگر چند مفاد پرست افراد پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے خود کچھ کر نہیں سکتے اور جن کا کام صرف روڑے اٹکانا ہے عمران خان،بلال زرداری،اور قادری جس تبدیلی اور انقلاب کی باتیں کرتے ہیں۔

سچ پوچھیں یہ تبدیلی چاہتے ہی نہیں بلکہ تبدیلی اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جن کا اصل مقصد عوام کو حکومت سے بد ظن کرکے اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنا ہے میاں صاحبان پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبانوں میں جھانک کر دیکھیں تو انہیں احساس ہو گا ان لوگوں کی تقاریر اور حرکت سے انکی جاہلیت اور چچھورا پن چھلکتا ہے یہ تو میاں صاحبان کا ظرف ہے کہ وہ خوش دلی سے انکی گالیاں بھی سن لیتے ہیں میں شریف فیملی کے بہت قریب رہی ہوں میں نے سعودی عرب میں بیت اللہ میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو رو رو کر پاکسان کی سلامتی اور عوام کی فلاح وبہبود کے لئے دعا ئیں مانگتے ہوئے دیکھا ہے۔

اگر حقیقت میں پاکستان کی ترقی اور عوام کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہیں میرے قائد میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف عنقریب میرے قائد صحت یاب ہو کر وطن آئینگے اور پہلے سے زیادی متحرک ہو کروطن عظیم اور عوام کی فلاح کے لئے کام کریں گے۔ اپنی اس مشہو نظم جو میاں نوازشریف کی جدہ آمد پر لکھی تھی کے ساتھ اجازت۔
خوش آمد ید غیور وطن خوش آمدید میاں نواز شریف واتحاد خوش آمدید
تیری آمد ہوئی مشر ق ومغرب کا ارتقائ جس کو تیرے وجودنے شسدر بنادیا
مدت کے بعد تو ہی دھرتی کا ہے قرار شعلہ فگن جو بھی تھے یہاں ہو گئے بیزار
تیری غیرت تیری دانائی نے دکھلائی ایسی راہ اہل مغرب کانپ اٹھے تیرے فیصلے کی بارش پر

Wahdi

Wahdi

تحریر : بیگم صفیہ اسحاق