مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 10/08/2015

Meeting Speech

Meeting Speech

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) رہنما تحریک انصاف حسن علی خان نے قصور کے بچوں سے زیادتی کے انسانیت سوز اسکینڈل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کی زیادتی کا اسکینڈل معاشرتی بے حسی اور سرکاری نااہلی کی بدترین مثال ہے،ملوث افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں گرفتارکرکے عبرتناک سزاد ی جائے۔ قصور کا انسانیت سوز واقع کی جتنی بھی مذمت اور افسوس کیا جائے کم ہے اس سے وطن عزیز کی عالمی سطح پر بدنامی ہورہی ہے اور یہ ہمارے معاشرے کی بدترین تصویر اور حکام کی بے حسی کی بدترین مثال ہے۔انہوںنے کہاکہ اس گھناونے فعل میں ملوث اور اس پر خاموشی اختیار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، پنجاب حکومت بتلائے آخر 10سال سے جاری اس مکروہ دھندکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سابقہ ایم این اے رائو مظہر حیات خاں نے قصور میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس زیادتی کی ویڈیو بناکر بچوں کے والدین سے بلیک میلنگ کے ذریعے رقم بٹورے جانے کے حقائق منظرعام پر آنے کے بعد وزیر قانون پنجاب اور پولیس کے کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنسی زیادتی شرعی اور قانونی طور پر ناقابل معافی جرم’ زیادتی کی ویڈیوبنانا حیوانیت اور ویڈیو کے ذریعے والدین کو بلیک میل کرنا درندگی ہے۔مجرموں ‘ حیوانوں و درندوں کیلئے نرم گوشہ رکھنے اور انہیں احتساب و سزا سے محفوظ رکھنے کی کوشش و سازش کرنے والے کسی بھی طورپر انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں جبکہ اسلامی ملک میں اس قسم کے واقعات حکومت کی کمزوری و بے حسی کے ساتھ عوام کو تحفظ کی فراہمی میں ناکامی کا ثبوت بھی ہیں۔رائو مظہر حیات خاں نے واقعہ میں ملوث اور ان کے معاون و سرپرستوں کے کڑے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جنسی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والوں کو نشان عبرت نہیں بنایا گیا تو آنے والے وقتوں میں پاکستان اور امن دشمن دہشتگردی اور خود کش بمباروں کی تیاری کیلئے بھی جنسی حیوانیت کا سہارا لیکر لوگوں کو بلیک میل کریں گے جس سے دہشتگردی کا نیٹ ورک مزید وسیع ‘ منظم و فعال ہوجائے گا اور پاکستان کے کسی بھی کونے میں کوئی کہیں محفوظ نہیں رہ سکے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)رینجر کی بر قت کاروائی زیر لائن سے تین سمگلر گرفتار،مختلف اقسام کی96انڈین بوتلیں شراب ، پسٹل بر آمد، رینجر کے سب انسپکٹر ذیشان حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر RO-530ڈی ایس آر فیصل احمد نے R.28990نائیک محمد افضل کی زیر نگرانی ناکہ پارٹی تشکیل دی جنہوں نے سپاہی عبداللہ، محمد طارق، عنصر نے چھٹیانوالہ کے قریب زیر لائن سے 1500میٹر کے فاصلے پر ناکہ بندی کر لی، جہاں پر پانچ بجے کے قریب سفید کلر گاڑی نمبری LRL5063آکر رکی، توفضل جوار سے دو افراد گٹھڑ یاں اٹھاکر لائے اور کار میں رکھ دی جبکہ ناکہ پر تعینات رینجر اہلکاروں نے گھیرا ڈال کر چونگی امرسندھو کے رہائشی عرفان مسیح، محمد اصغر اور محمد افضل کو گرفتار کرکے قبضہ سے مختلف اقسام کی 96انڈین شراب کی بوتلیں پسٹل بر آمد کر لیا، مذکورہ ملزمان نے مور سگریٹ بھی انڈیا سمگلر کئے تھے،، رینجر کے سب انسپکٹر ذیشان حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تاجروں کی طرف سے جزل سیکرٹری کی سیٹ پر الیکشن کروانے کا مطالبہ،سلیکشن کی وجہ سے انجمن تاجران کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے تاجروں کے مسائل کا حل الیکشن ہی ہے، مقررین کا اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے جزل سیکرٹری کے الیکشن کیلئے ممبران انجمن تاجران کا اجلاس ہوا، جس میں جمیل قادری ، حاجی سرفراز احمد، میاں شفیق احمد، سابقہ جزل سیکرٹری امجد رحمانی ودیگر مقررین نے کہا کہ انجمن تاجران کے جزل سیکرٹری کی سیٹ خالی ہو چکی ہے جس پر تاجروں کی طرف سے الیکشن کا مطالبہ کیا گیا تھا جس پر صدر ظہور شاہین روپال نے تاجروں کی اکثریت کے دستخط کروا کر دینے کو کہا تھاہم نے 265تاجروں کے دستخط کروا کر دئیے تھے جسے صدر انجمن تاجران نے رد کر دیا تھا، جب تک انجمن تاجران کے الیکشن نہ ہوئے تاجروں کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے، ہم سلیکشن کے ذریعے مردہ تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کے ذریعے زندہ تنظیم چاہتے ہیں، تاجروں کی ایک فعال تنظیم ہونی چاہئے جو تاجروں کے مسائل میرٹ پر حل ہو سکیں، ہمیں کسی بھی احتجاج کا حصہ بننے کی بجائے تاجروں کے مسائل کیلئے احتجاج کرنا چاہئے،انجمن تاجران کے مسائل ایگزیکٹو کمیٹی کی نا اہلی کی وجہ سے ہیں، تاجروں کی بڑی تعداد نے جزل سیکرٹری کی سیٹ پر فوری الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا گیا، امجد رحمانی نے کہا کہ ٹرانسفارمر کیلئے کوشش کرنے والے اپنی کوششیں بند کر دیں میں ایک ماہ کے اندر لگوا کر دوں گا،گزشتہ چھ سال تنظیم کا کوئی حساب نہیں دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ہم سمجھتے ہیں کہ ماضی میں ہمیں مختلف طریقوں سے صرف استعمال کیا جاتا رہا اور قومی دھارے سے الگ رکھنے کی کوشش کی گئی۔ہماری عوام کے حقوق کی فراہمی ومسائل کے حل میں سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔آئین پاکستان اور بانی وطن کے منافی اقدامات کرتے ہوئے ہرسطح پر ہمیں استحصال وناانصافی سے دوچار ہونا پڑا۔ہماری انفرادی سیاسی جدوجہد کے نتائج بہتر ضرور رہے مگر موثراور کامیاب کلی نہ تھے۔اس لئے آج ہم سب اس امر پر متفق ہیں کہ ہماری سب سے بڑی کوتاہی باہمی روابط کی کمی اورقومی ایشوز پر مجموعی جدوجہد کا فقدان ہے۔اور حالات وواقعات اوربدلتے سیاسی منظرنامے میں مسیحیوں کو ایک موثر ومضبوط سیاسی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے اور ہم مشترکہ طور پر”پاکستان کرسچن الائنس”کا قیام لا ئے ہیں۔جس کا مقصدباہمی اتحاد،مسیحی عوام کی بھلائی،قومی ترقی،بنیادی وشہری ریاستی حقوق کی مساویانہ فراہمی وناانصافی وزیادتی کے خاتمے کے لئے اپنی اپنی انفرادی سیاسی جماعتوں کے وجود رکھتے ہوئے مشترکہ ومتفقہ سیاسی جدوجہد رکھیں گے۔ہمارا آج کا الائنس کسی حکومت،ادارے،فرقے یاگروپ کے خلاف نہیں بلکہ ہمارے سیاسی الائنس کا مقصد صحت مند،اصولی وصاف ستھری سیاست کو فروغ دینا اورعوام وریاست کے لئے مشترکہ سیاسی جدوجہدکرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم اے جوزف،ریاض انجم ایڈووکیٹ،البرٹ یومل،شوکت مسیح ودیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”پاکستان کرسچن الائنس” میں پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی،پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ،پاکستان کرسچن پارٹی،پاکستان مینارٹیزلیبرموومنٹ،آل پاکستان کرسچن لیگ،کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی،پاکستان مسیحا پارٹی،آل پاکستان مینارٹیزالائنس (فائونڈرز)تحریک تحفظ حقوق اقلیت،پاکستان کرسچن موومنٹ،پاکستان مسیحی انصاف پارٹی،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ،تحفظ اقلیت موومنٹ،یونائیٹڈ کرسچن پارٹی،کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان،اقلیتی پریم پارٹی ابتدائی طور پر شامل ہیں جبکہ مزید سیاسی جماعتوں وگروپس کو بھی شامل کیا جائے گا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126