معروف اداکارہ تنو شری دتا کس حال میں ہیں؟ حیران کن انکشاف

Tanushree Dutta

Tanushree Dutta

ممبئی (جیوڈیسک) 2003ءمیں مس انڈیا کا ایوارڈ جیتتے ہی قسمت کی دیوی تنوشری دتا پر ایسی مہربان ہوئی کہ انھیں بہت ہی تھوڑے عرصے میں موویز آفر ہونے لگیں، فلم عاشق بنایا سے بالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے والی تنوشری دتا آج کل فلمی دنیا سے دور ہیں۔ ۔حال ہی میں ان کی بہن ایشیتا دتا نے انکی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں وہ بہت مختلف دکھائی دے رہی ہیں۔

تنوشری دتا بالی ووڈ کی ان اداکاروں میں سے ہیں جنھوں نے روح کی تسکین کی تلاش میں فلمی دنیا سے کنارہ کشی کی۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں نے عیسائیت میں اپنے مذہب کو پایا ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے تنوشری دتا آشرم میں بھی رہ چکی ہیں۔

بالی ووڈ ایک ایسی جگہ ہے جو ایک لمحہ میں شہرت کی بلندیوں، اور اگلے ہی لمحے ایک انجان سا بنا دیتا ہے، تنوشری دتا بھی ایک ایسی ہی مثال ہیں۔ مس انڈیا بننے اور فلم عاشق بنایا میں شاندار اداکاری کے بعد بھی آج بالی ووڈ میں تنوشری دتا کا کوئی مستقبل نہیں۔