معروف ڈرامہ نگار اور اداکار کمال احمد رضوی انتقال کر گئے

Kamal Ahmad Rizvi

Kamal Ahmad Rizvi

کراچی (جیوڈیسک) معروف ٹی وی اداکار کمال احمد رضوی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ عسکری 3 میں ادا کی جائے گی۔

معروف ٹی وی اداکار کمال احمد رضوی بھارتی صوبہ بہار میں 1930 میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد 19 سال کی عمر میں ہجرت کی جب کہ انہوں نے فنی کیرئیر میں ریڈیو اور اسٹیج پر بھی کردار نگاری کی اس کے علاوہ انہیں پاکستان میں اسٹیج کے بانیوں میں سے تصور کیا جاتا ہے۔

کمال احمد رضوی کو اداکاری کے میدان میں ڈرامہ الف نون سے شہرت ملی اس کے علاوہ مسٹر شیطان، صاحب بی بی غلام اور آدھی بات مرحوم کے معروف ڈرامے ہیں جب کہ وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ادبی شوق بھی رکھتے تھے اور کئی ریڈیو اور ٹی وی ڈرامے بھی تحریر کیے یہی نہیں وہ مشہور ڈائجسٹ تہذیب، آئینہ اور شمع کے ایڈیٹر بھی رہے۔