معروف روحانی شخصیت محمد معین قریشی مدینہ منورہ انتقال کرگئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف روحانی شخصیت اور باب الحرمین ٹریولز پاکستان کے محمد انس قریشی ،محمد فرحان قریشی کے بڑے بھائی محمد معین قریشی مدینہ منورہ سعودی عرب میں میں انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی اور تدفین جنت البقیع میں انجام دیا گیا ۔مرحوم کی پسماندگان میں بیوہ چار بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

محمد معین قریشی کے انتقال پر ان کے ایصال ثواب کے لئے پاکستان بھر خصوصاً کراچی کی مساجد میں ختم قرآن کا اہتمام اور مغفرت کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔