معروف اسپورٹس آرگنائزر بابو فیروز کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

Football Club

Football Club

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ اتحاد فٹ بال کلب کے روح رواں معروف فٹ بال آرگنائزر با بو فیروز کی ہمشیرہ انیس بیگم انتقال کر گئیں۔

شہر کراچی کی فٹ بال سے وابستہ کھلاڑیوں اور شخصیات نے با بو فیروز سے اُن کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے با بو فیروز اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی تمام گناہوں کی مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔