آل پاکستان میاں جلال جموں میموریل لیگ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل پاکستان میاں جلال جموں میموریل لیگ سسٹم شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 2 اکتوبر تا 4 اکتوبر 2015 عارف والا میںکھیلا جائے گا، آرگنائزنگ سیکریٹری سید شبیر شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کے تحت کھیلا جائے گا، فائنل 4 اکتوبر بروز اتوار شام 4 بجے کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں جن ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ان میں الشہباز کلب خیرپور، بخاری کلب حیدرآباد، بے نظیر کلب لاڑکانہ، کراچی ڈویژن، احسان کلب حیدرآباد، العثمان کلب لاہور، الفرید کلب ساہیوال، العثمان گیلانی کلب اُوکاڑہ، گنج شکرکلب عارف والا اور احمد کلب چکوال شامل ہیں، سرپرست ٹورنامنٹ میاں قمر نے سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور سیکریٹری قیصر علی جتوئی کو ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے خصوصی دعوت دی ہے۔