ن لیگ کے سابقہ تحصیل جنرل سیکرٹری راجہ حق نواز ساتھیوں سمیت PTI میں شامل

Raja Haq Nawaz and  Raja Yasir Ahmed

Raja Haq Nawaz and Raja Yasir Ahmed

چکوال : یونین کونسل سلوئی کے گائوں وٹلی سے ن لیگ کے سابقہ تحصیل جنرل سیکرٹری راجہ حق نواز نے راجہ یاسر سرفراز کی رہائش گاہ کوٹ سرفراز خان میں ان سے ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر راجہ حق نواز نے کہا کہ ان کا گروپ یونین کونسل سلوئی اور لہڑ سلطان پور میں انشاء اللہ ٢٠١٨ میں بھرپور طریقے سے پی ٹی آئی کی حمایت کرے گا اور ٢٠١٨ میں انشاء اللہ علاقہ کہون اور جھنگڑ میں بھی پی ٹی آئی کا ہی بول بالا ہوگا راجہ یاسر سرفراز خان نے اس موقع پر انہیں پارٹی میں تہہ دل سے خوش آمدید کہا اور بتایا کہ ان کی سیاست میں آنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایک دفعہ عمران خان جیسے شخص کی حمایت کرنا ہم سب پر فرض ہے کیونکہ عمران خان ایک واحد شخصیت ہیں جو قائداعظم کا پاکستان بنا سکتے ہیں۔