مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے پر امن کراچی ،مستحکم پاکستان مہم کا آغاز کردیا

Peacefull karachi Stable Pakistan Campaign

Peacefull karachi Stable Pakistan Campaign

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے “پر امن کراچی ،مستحکم پاکستان”مہم کا آغاز کردیا ،کارکنان اور عوام کو متحرک کرنے شاہ فیصل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوںمیں جھنڈے ،بینرز اور پوسٹر لگا دیئے گئے۔

لیگی رہنماء عصمت انور محسود نے کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد شہر کراچی کو امن کا گہوارہ بنا کر پاکستان کو مستحکم کرنا ہے انہوں نے کہاکہ جب کراچی میں امن ہوگا تو پاکستان مضبوط اور خوشحال ہوگا عصمت انور محسود کا کہنا ہے کہ “پر امن کراچی ،مستحکم پاکستان”کارکنان اور عوام کو متحرک کرکے شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ امن کو قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہر کو تاریکی میں دھکیلنے کا خواب دیکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا ہوگا اب مسلم لیگ کے کارکنان مستحکم پاکستان کے لئے میدان عمل میں نکل چکے ہیں عصمت انور محسود نے کہاکہ شہر کراچی کے دیگر جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنان نے کے ساتھ عوام کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اس بات کا غماز ہے کہ مسلم لیگ(ن) عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور انشا اللہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی اور استحکام کی پالیسی کو جاری رکھا جائیگا۔